data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سوک سینٹرحیدرآباد میں ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآبادکے آفس میں “آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی حیدرآباد چیپٹر”کا افتتاح کیا -اس موقع پرصوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایساخودکارنظام کراچی کے بعدحیدرآبادریجن میں شروع کیاگیاہے اور اب سکھراورایس بی سی اے سندھ کے دیگرریجن میں بھی جلدشروع کیاجائیگا-اس آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی ناصرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ شفافیت،جوابدہی اور بہترین سروس ڈلیوری کو یقینی بنائے گا ،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں اورتعمیراتی صنعت کو ایسے پلیٹ فارم سے جوڑا جائے جو عالمی معیار کے مطابق ہو-اس نظام کے تحت400اسکوائرگزکی عمارات اور مکانات کی منظوری آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی کے ذریعے قلیل مدت میں حاصل کی جاسکے گی-عوام کوبہتراور جدید سہولیات فراہم کرنا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا ویژن ہے اور اس کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ ، تمام وزراسمیت پی پی رہنما ء و کارکنان اپنابھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور آٹومیٹڈسنگل ونڈوفیسلٹی کا افتتاح بھی پی پی کے ویژن کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہے-انہوں نے مزید کہا کہ ہم حیدرآباد کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرنے کی کوشش میں لگے ہو ئے ہیںجن میں سے کچھ حل کرلیے گئے ہیں اور کچھ پر کام شروع کیاجائیگا-انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوکل کونسلوں کومزیدمستحکم کریں گے تاکہ مسائل جلد حل ہوسکیں-دریں اثنامیئر آفس حیدرآباد کے کانفرنس ہال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی پاکستان اور سندھ کی ترقی کے لیے سب سے مشاورت کے ذریعے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے-ایک سوال کے جواب میں کہا کہ26ویں اور27 ویںترمیم کے لیے بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی تمام جماعتوں سے مشاورت کی-انہوں نے مزید کہا کہ آئینی عدالتوں میں اب چارصوبوں کی نمائندگی ہوگی جس سے عدالتی بالادستی قائم ہوگی-ایک دوسرے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ رہائشی بلڈنگس اور بالخصوص ہیریٹیج بلڈنگس کو منہدم کرنے یاکمرشلائیزکرناایک بڑا جرم ہے اور اگر اس قسم کی کوئی شکایات ہوں تو میئر حیدرآبا د یا مجھے ارسال کی جائیں اس پر سخت ایکشن لیا جائیگا-ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہاکہ واسا کے جن ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی تھیں میئر حیدرآباد کے آنے کے بعد500واسا کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی گئیں ہیں اور باقی کو بھی ادا کردی جائیں گی-

 

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا