Nawaiwaqt:
2025-11-23@05:12:07 GMT

بچے ہمارا مستقبل، حقوق کا تحفظ ترجیح: وزیراعلیٰ سندھ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

بچے ہمارا مستقبل، حقوق کا تحفظ ترجیح: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔عالمی یومِ اطفال کے حوالے سے بچوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سی ویو گئے، اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر طارق علی تالپور اور سیکریٹری آغا سہیل نے وزیراعلی سندھ کا استقبال کیا۔وزیراعلی سندھ نے ورلڈ چلڈرنز ڈے آگاہی واک کی قیادت کی، واک میں بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح کے بارے میں آگاہی دی گئی، اس موقع پر وزیراعلی بچوں میں گھل مل گئے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہیں، ہم ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں ہر بچہ محفوظ، مطمئن اور بااختیار ہو۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی وجہ سے یہ دنیا خوبصورت ہے، ان کی محبت اور تربیت سے یہ خوبصورتی بڑھتی ہے تاہم سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بچوں کے حقوق پر آگاہی کے لیے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں، واک میں شریک شہریوں نے بچوں کے حقوق کے لیے حکومت سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر ایسے معاشرتی رویے رویوں کو فروغ دینا ہے جو بچوں کے لئے ماحول محفوظ بنائیں، آج کی واک بچوں کی آواز کو مضبوط کرنے کی ایک مشترکہ کوشش ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعلی سندھ بچوں کے حقوق

پڑھیں:

بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز

--فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ چلڈرن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، چائلڈ لیبر کے انسداد کے لیے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہترین پرورش کے لیے والدین میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔

کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے، پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کا ہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا اور مسکرائے گا، ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیرقیادت بچوں کے عالمی دن پر آگاہی واک
  • وزیراعلیٰ سندھ کی سی ویو پر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت
  • بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے: مراد علی شاہ
  • بچوں کے حقوق پر مؤثر قانون سازی کی ہے لیکن عملدرآمد پر مسائل ہیں: مراد علی شاہ
  • سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ
  • بنیادی حقوق کا تحفظ ترجیح، آئین کی تشریح شفافیت، آزادی، دیانت سے کی جائے گی: چیف جسٹس امین الدین
  • بچے ہماری قوم کا روشن مستقبل اور سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، گورنر سندھ
  • آنے والی نسل کو پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان دینا ہمارا فرض ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز