سیمینار کا مقصد ہندوستان کی ترقی، معاشی استحکام، تعلیمی فروغ، سائنسی ترقی، ثقافتی وراثت اور قومی یکجہتی میں مسلمانوں کے تاریخی و معاصر کردار کو نمایاں کرنا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

حیدرآباد میں "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" پر تین روزہ قومی سیمینار

حیدرآباد میں "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" پر تین روزہ قومی سیمینار

حیدرآباد میں "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" پر تین روزہ قومی سیمینار

حیدرآباد میں "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" پر تین روزہ قومی سیمینار

حیدرآباد میں "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" پر تین روزہ قومی سیمینار

حیدرآباد میں "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" پر تین روزہ قومی سیمینار

حیدرآباد میں "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" پر تین روزہ قومی سیمینار

حیدرآباد میں "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" پر تین روزہ قومی سیمینار

حیدرآباد میں "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" پر تین روزہ قومی سیمینار

حیدرآباد میں "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" پر تین روزہ قومی سیمینار

حیدرآباد میں "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" پر تین روزہ قومی سیمینار

حیدرآباد میں "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" پر تین روزہ قومی سیمینار

اسلام ٹائمز۔ المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد انڈیا کے زیر اہتمام جاری تین روزہ قومی سیمینار "بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ" کے دوسرے دن ملک بھر کی نامور علمی شخصیات، محققین اور ماہرین نے مختلف تحقیقی موضوعات پر مقالات پیش کئے۔ سیمینار 21 سے 23 نومبر تک جاری ہے، جس میں مختلف یونیورسٹیوں، دینی اداروں اور تحقیقی مراکز سے تعلق رکھنے والے اسکالرز بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ سیمینار کا مقصد ہندوستان کی ترقی، معاشی استحکام، تعلیمی فروغ، سائنسی ترقی، ثقافتی وراثت اور قومی یکجہتی میں مسلمانوں کے تاریخی و معاصر کردار کو نمایاں کرنا ہے۔

سیمینار کے دوسرے دن مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (ناظم المعہد و صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی تہذیب نے ہمیشہ علم، عدل اور ہم آہنگی کو پروان چڑھایا ہے اور ہندوستانی مسلمانوں نے صدیوں سے ملک کی ثقافتی رنگا رنگی اور  علوم و فنون کو پروان چڑھانے، اسی طرح صنعت و تجارت کے میدان میں اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مقالہ نگاروں نے اپنے علمی مقالات میں تحریکِ آزادی میں مسلمانوں کی خدمات، طب، سائنس، فنون، اسپورٹس، دستکاری، سماجی خدمت اور ادب کے وسیع دائرے میں مسلمانوں کے نمایاں رول نیز مسلم حکمرانوں کی نمایاں ترقیاتی و علمی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سیمینار میں پیش کئے گئے تمام تحقیقی مقالات کو اردو اور ہندی زبانوں میں کتابی شکل دے دی گئی ہے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا حصہ پر تین روزہ قومی سیمینار

پڑھیں:

پہلا سہ روزہ الحمراء صوفی فیسٹیول 2025

لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے صفحے پر ایک سنہری خواب کی تکمیل ہونے جا رہی ہے۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایسے فیسٹیول کا انعقاد کر رہی ہے جو روحانی ورثے، ثقافتی تنوع، فنونِ لطیفہ اور انسان دوستی کے پیغام کو ایک ہی سمت میں یکجا کرتا ہے۔

اس کوشش کا نام ہے ’الحمراء صوفی فیسٹیول‘جسے آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، اور اس مقصد کے لیے فکری سطح پر وسیع مشاورت، تحقیق اور متعدد ثقافتی و روحانی پہلوؤں کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یہ فیسٹیول محض ایک ایونٹ نہیں، بلکہ ایک بھرپور فکری، روحانی اور ثقافتی تجربے کے طور پر سامنے آرہا ہے۔

یہ تاریخی قدم ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا محمد محبوب عالم چودھری کی قیادت، عزم اور وژن کا مظہر ہے۔ ان کی سرپرستی میں اس فیسٹیول کی تیاری نہایت باریک بینی، وسعتِ مطالعہ اورصوفی و ثقافتی جذبے کے ساتھ کی گئی۔

اس کاوش پر محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب اور چیئرمین الحمرا رضی احمد نے بھرپور پذیرائی اور حوصلہ افزائی حاصل ہے، جو الحمرا کی اہمیت اور اس کی ثقافتی خدمات کا بین الاقوامی اعتراف بھی ہے۔

یہ سہ روزہ صوفی فیسٹیول 28، 29 اور 30 نومبر 2025ء بروزجمعہ، ہفتہ اور اتوارکولاہور میں پیش کیا جائے گا۔ 3 دنوں پر مشتمل یہ فیسٹیول اپنے اندر بے شمار فکری و جمالیاتی جہتیں سموئے ہوئے ہے۔

اس فیسٹیول کی عالمی اہمیت اس حقیقت سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ پاکستان کے معروف اسکالرز، مندو مین، محققین اور صوفی سلسلوں سے وابستہ شخصیات اس میں شریک ہونے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

یہ بین الاقوامی سطح پر ایک ایسا ثقافتی پل بنے گا، جس کا مقصد محبت، بھائی چارے، انسان دوستی اور فنونِ لطیفہ کے ذریعے دلوں کو جوڑنا ہے۔

فیسٹیول میں شامل نمایاں سرگرمیاں میں آج کے انسان اور صوفی فکر کے درمیان نئے رشتے پر گفتگو اور فکری نشستیں،عالمی معیار کی قوالی اور صوفی موسیقی، روحانی جذبے اور سماجی پیغام کے حامل تھیٹر پلے، فنونِ لطیفہ، فلسفہ اور جمالیات پر مبنی ورکشاپس، صوفی مصوری، خطاطی، کرافٹس اور تصویری اظہار کی نمائشیں، صوفی ادب، کلاسیکی کتب اور تحقیقی تصانیف کے کتب اسٹالز،ملک کے نامور فنکاروں، ادیبوں، آرٹسٹوں اور دانشوروں کی خصوصی شرکت بھی اس فیسٹیول کے حسن کو رونق بخشے گی۔

یہ فیسٹیول صوفی فکر کے اس پہلو کو اجاگر کرتا ہے، جو انسان کو باطنی سکون، خیر، محبت، احترام اور تہذیبی آہنگ عطا کرتا ہے۔ فرد کی خیرخواہی سماج کی بہتری کا زینہ بنتی ہے اور یہی صوفی پیغام کی اصل روح بھی ہے۔

الحمراء کا یہ فیسٹیول نہ صرف پاکستان کے روحانی ورثے کو نئی زندگی دے گا، بلکہ عالمی ثقافتی منظرنامے پر بھی ایک نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی عوام اور ثقافت سے محبت رکھنے والوں میں ایک جوش اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور دنیا بھر سے لوگ اس منفرد اور تاریخ ساز فیسٹیول کا حصہ بننے کے لیے بے تاب ہیں۔

یہ حقیقت ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد محبوب عالم چودھری کی یہ کاوش آنے والے وقت میں نہ صرف الحمرا بلکہ پاکستان کی ثقافتی تاریخ میں سنہری حرفوں سے لکھی جائے گی۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

صبح صادق

متعلقہ مضامین

  • ایشوریا رائے کا مودی کو طمانچہ
  • مسلمان نیویارک، لندن کا میئر بن سکتا ہےلیکن بھارت میں یونیورسٹی کا وی سی نہیں بن سکتا، مولانا ارشد مدنی
  • اصغریہ کے تحت مرکزی مینجمنٹ ورکشاپ
  • نئی دہلی میں مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی پر دو روزہ سیمینار اختتام پذیر
  • اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے زیر اہتمام 2 روزہ مرکزی مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد
  • ماتلی ،محکمہ سماجی بہبود کے تحت بچوں کے تحفظ سے متعلق سیمینار
  • ضلع ٹنڈوالٰہیار کے کاشتکاروں کیلیے بینظیر ہاری کارڈ کا افتتاح
  • پہلا سہ روزہ الحمراء صوفی فیسٹیول 2025
  • جماعت اسلامی کا 3 روزہ ’بدل دو نظام‘ اجتماع  کیا ہے؟