عورت کو نعرے نہیں حقوق چاہئیں،خواتین بیدار ہو گئیں،ڈاکٹر حمیرا طارق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ عورت کو نعرے نہیں حقوق چاہئیں، خواتین اب بیدار ہوگئی ہیں ،جماعت اسلامی عورت کو گھر کی زینت اور معاشرے کی قوت بنانا چاہتی ہے،یہ بات انہوں نے اجتماعِ عام کے دوسرے روز خواتین سیشن بعنوان ’’جہاں آباد تم سے ہے ‘‘سے اپنے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماع عام میں خواتین کی بھرپور حاضری اس حقیقت کی گواہ ہے کہ پاکستان کی خواتین بیدار ہوچکی ہیں۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ عورت بحیثیت ماں، بہن، بیوی بیٹی کمزور نہیں، اسلام نے اسے اسی حیثیت میں عزت دی ہے، آج وہی عورت ظلم، گھریلو تشدد اور وراثت سے محروم ہے۔حمیرا طارق نے کے بقولجیلوں میں قید خواتین کی بحالی، رہنمائی اور باعزت آزادی کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے۔’’ناظمہ اجتماع اور ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن نے حلال و حرام، جائز و ناجائز کی مکمل وضاحت کر دی ہے۔ انہوں نے حضرت حفصہؓ، حضرت عائشہؓ کی علمی خدمات اور امام احمد بن حنبلؒ جیسے اکابر کی تربیت کرنے والی عظیم خواتین کا ذکر کیا اور کہا کہ قرآن ان باکردار عورتوں کی گواہی دیتا ہے، ہمیں بھی اُمید کی کرن بنتے ہوئے اسلامی نظام نافذ کرنے کی کوشش جاری رکھنی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کے پرجوش نعروں سے ماحول گونج اٹھا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس اجتماع میں خواتین کی بھرپور موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نظامِ تبدیلی کے لیے سرگرم اور پُرعزم ہیں۔ڈاکٹر زبیدہ جبین نے کانفرنس کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عورت پر مظالم کی بڑی وجہ قران کے نظام کا نفاذ نہ ہونا ہے۔انہوں نے اعلامیہ کی سفارشات میں کہا کہ نظام کی تبدیلی پر صحت مندنسل کی تیاری کے لے تعلیمی ادارے بچوں کی اخلاق،نفسیاتی اور جسمانی نشوونما کے بھی ذمے دار بنیں گے،ماں اور بچے کو صحت مند ماحول کی فراہمی،سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کی تربیت اور فری ہیلتھ کئیر کا قیام شامل ہے اس خواتین سیشن میں نمایاں خواتین کو ہائی ایچیورز ایوارڈ دیے گئے ۔ ان میں ملائیشیا سے ڈاتو ہاجا،زیرائدھا بینٹی کورنین،فلسطین سے ڈاکٹر فوزیہ حسن،بنگلا دیش سینور النساء صدیقہ،انگلینڈ سے لورئین بوتھ، آسٹریلیا سے سانو ابوشبان،ہسنا عبیداللہ عزیز انڈونیشیا،لائلہ زیتونی جرمنی،نورجہاں ہلوانی انڈونیشیا، عائشہ عطاالرحمن ترکیہ،ھداحسین محمد عتوم اردن،سمیرا تاج کو بحرین سے دیے گئے۔ خواتین سیشن میں ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر زبیدہ جبیں، عطیہ نثار، عائشہ سید، ناظمہ وسطی پنجاب نازیہ توحید، ناظمہ حلقہ لاہور عظمی عمران، ناظمہ کے پی کے شازیہ افضل، ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب بھی موجود تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طالبات اجتماع گاہ میں نعرے بلند کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">