Al Qamar Online:
2025-11-16@04:53:13 GMT

گووندا کی طبیعت کیسی ہے؟ اہلیہ سنیتا کا اہم پیغام جاری

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

رواں ہفتہ بولی وڈ انڈسٹری کے سینئر اداکاروں کے لیے کافی بھاری ثابت ہوا۔ 89 سالہ دھرمیندر کو سانس لینے میں مشکل، 90 سالہ پریم چوپڑا کو قلبی مسئلے اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جبکہ 61 سالہ گووندا کو بے ہوش ہوجانے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

گووندا کی اہلیہ سنیتا اہوجا نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں مداحوں کو گووندا کی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے سنیتا نے بتایا کہ گووندا اپنی نئی فلم کے لیے ورزش کر رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ فٹیگ ہوگئے۔ وہ فٹ ہیں ایک دم ٹنشن مت کیجئے۔

دھرمندر سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ ان کے بچپن کا کرش ہیں۔ ان کے ساتھ ایک شو میں انہوں نے ڈانس کیا تھا۔ جب انہیں دبئی میں دھرمیندر کے آئی سی یو میں داخل ہونے سے متعلق علم ہوا تو بہت روئیں کہ ان کی حالت خراب ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ دھرم جی پنجابی ہیں، کبھی ہار نہیں مانیں گے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

بھارت: ماہانہ ایک کروڑ روپے کمانے والا موموز اسٹال

بھارت میں انسٹاگرام کے ایک کانٹنٹ کریئٹر نے موموز اسٹال کی چھوٹی سی ویڈیو پوسٹ کر کے نئی بحث چھیڑ دی۔

کیسی پریرا نامی تخلیق کار نے بینگالورو کے ایک مشہور موموز اسٹال پر گئے اور وہاں کے معاملات ایک کلپ میں ریکارڈ کر کے پیش کیے۔ انہوں نے اسٹال پر کام کیا اور آنے والے گاہکوں کو موموز پروسے۔

ویڈیو کے مطابق ابتدائی پہلے گھنٹے کیسی پریرا نے 118 پلیٹیں سرو کی۔ ایک چھوٹا سا وقفہ لے کر جب وہ واپس آئے پہلے زیادہ گاہک ان کا انتظار کر رہے تھے۔

کیسی پریریا کے مطابق یہ اسٹال شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کھلتا ہے۔ ایک پلیٹ کی قیمت 110 بھارتی روپے (348 پاکستانی روپے) ہے۔ ٹیم نے پورے دن مین 950 کے قریب پلیٹیں فروخت کیں، جس کے حساب سے اس دن 1 لاکھ 4 ہزار 500 بھارتی روپے (3 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زیادہ ) کی فروخت ہوئی۔

انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ اگر روزانہ کی یہ فروخت رہے تو ماہانہ آمدنی تقریباً 31 لاکھ 35 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 1 کروڑ پاکستانی روپے) تک ہوسکتی ہے۔

تاہم، کمنٹس میں لوگوں نے ان کے دعووں کو مغالطہ آرائی پر مبنی قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • صنم ماروی کا پروگرام فیس سے متعلق حیران کن انکشاف
  • بھارت: ماہانہ ایک کروڑ روپے کمانے والا موموز اسٹال
  • کراچی میں ای چالان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات، پولیس نے وضاحت جاری کردی
  • ای چالان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات، ٹریفک پولیس کی وضاحت آگئی
  • تعلقات میں استحکام کیلئے پُرعزم ہیں، سید عباس عراقچی کا عراق میں انتخابات کیبعد بغداد کو پیغام
  • جامعات میں طالبات کو صنفی تشدد وہراسانی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت
  • دھرمیندر کی اہلیہ اور بیٹوں کی جذباتی ویڈیو نے مداحوں کو بھی رُلا دیا
  • 27ویں ترمیم سے متعلق دو تین اچھی تجاویز پر بات چیت جاری ہے؛ وزیرقانون
  • گووندا کی طبیعت سنبھل گئی، اسپتال سے ڈسچارج، اداکار نے بے ہوشی کی اصل وجہ خود بتا دی