خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر شائع رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف عالمی فورم سے رجوع کیا جائےگا۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع اللّٰہ جان نے کہاکہ دی اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ حقائق کے منافی، غیر مصدقہ اور سیاسی مفادات پر مبنی ہے، جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی کو جانبدارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی سے متعلق ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ پر شدید ردعمل، قانونی کارروائی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں گمنام ذرائع، سنسنی خیز الزامات اور گھریلو عملے کی افواہوں کو حقیقت بنا کر پیش کیا گیا، جو صحافتی اصولوں کے منافی ہے۔

شفیع جان نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی حکومتی معاملات میں مداخلت کے دعوے بے بنیاد ہیں اور وفاقی کابینہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی، قومی سلامتی کمیٹی اور پارلیمانی کارروائی کے ریکارڈ اس کی تردید کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کسی سرکاری افسر یا ادارے نے کبھی ایسی شکایت نہیں کی، اور سیاسی مخالفین عمران خان سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ہر روز کوئی نہ کوئی سازش کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھنے کے باوجود مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کردار کشی کی کوشش کر رہے ہیں، اور دی اکانومسٹ کے آرٹیکل کے خلاف عالمی فورم پر کارروائی کی جائے گی۔

شفیع جان نے کہاکہ عمران خان نے موروثی سیاست کو پاکستان میں دفن کیا ہے، اور کسی بھی جریدے کی تحریر اس کی کریڈیبلٹی کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار پر شائع رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تیسری شادی نے نہ صرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ حکومتی فیصلوں پر بھی اثر ڈالا۔

مزید پڑھیں: برطانوی جریدے کے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق انکشافات، عون چوہدری بھی بول پڑے

رپورٹ میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی اہم سرکاری تقرریوں اور روزمرہ حکومتی معاملات میں اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی رہیں، جس سے فیصلوں میں روحانی مشاورت کا پہلو نمایاں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا حکومت دی اکانومسٹ سنسنی خیز الزامات عالمی فورم سے رجوع عمران خان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا حکومت دی اکانومسٹ سنسنی خیز الزامات عالمی فورم سے رجوع وی نیوز برطانوی جریدے عمران خان اور دی اکانومسٹ نے کہاکہ

پڑھیں:

’کالے کپڑے اور جادو والی بات ہوئی تھی‘: عمران اسماعیل نے بھی بشریٰ بی بی کا راز کھول دیا

سابق گورنر سندھ و عمران خان کے قریبی ساتھ رہنے والے سینیئر سیاستدان عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے عمران خان کی زندگی میں آنے کے بعد کچھ تبدیلیاں ضرور رونما ہوئیں، جہانگیر ترین کی موجودگی میں یہ کالے کپڑے اور جادو والی بات ہوئی تھی۔

برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار پر شائع رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تیسری شادی نے نہ صرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ حکومتی فیصلوں پر بھی اثر ڈالا۔

مزید پڑھیں: برطانوی جریدے کے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق انکشافات، عون چوہدری بھی بول پڑے

رپورٹ میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی اہم سرکاری تقرریوں اور روزمرہ حکومتی معاملات میں اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی رہیں، جس سے فیصلوں میں روحانی مشاورت کا پہلو نمایاں ہوا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد عمران خان کے فیصلوں اور رہن سہن میں تبدیلی آئی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے رہے ہیں کہ وہ بشریٰ بی بی کو مرشد مانتے ہیں، ذاتی زندگی کے ساتھ عمران خان کے سیاسی فیصلوں میں بھی بشریٰ بی بی کا اثرورسوخ رہا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بحیثیت وزیراعظم حلف سے پہلے رات 3 بجے نعیم الحق عون چوہدری سے ملے اور کہاکہ آپ تقریب میں نہ آئیں۔

مزید پڑھیں: برطانوی جریدے کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ، کے پی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

عمران اسماعیل نے مزید کہاکہ جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ عمران خان بیگم کی زیادہ سنتے ہیں، تاہم انہوں نے جادو والی بات نہیں کی۔ ’عمران خان اتنے ننھے کاکا نہیں تھے کہ گھر میں سب کچھ ہوتا رہا اور ان کو علم نہیں تھا‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews برطانوی جریدہ بشریٰ بی بی جادو دی اکانومسٹ عمران خان کالا کپڑا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ’کالے کپڑے اور جادو والی بات ہوئی تھی‘: عمران اسماعیل نے بھی بشریٰ بی بی کا راز کھول دیا
  • کے پی حکومت کا برطانوی جریدے کے خلاف عالمی فورم سے رجوع کرنے کا اعلان
  • برطانوی جریدے کے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق انکشافات، عون چوہدری بھی بول پڑے
  • ہر فیصلہ، ہر تقرری، کابینہ کے فیصلے بشریٰ بی بی کرتی تھی: شیری رحمان
  • عمران خان کے دور میں اقتدار ’جعلی پیرنی‘ کے ہاتھ میں تھا، حنیف عباسی کی بشریٰ بی بی پر تنقید
  • پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی سے متعلق ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ پر شدید ردعمل، قانونی کارروائی کا اعلان
  • بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی سے متعلق برطانوی جریدے کی رپورٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • بشریٰ بی بی پر برطانوی جریدے کی خصوصی رپورٹ کی شریف مصنفہ کے ہوشربا انکشاف
  • برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ، عمران کی شادی اور انداز حکمرانی پر سوالات اٹھ گئے