کراچی کی خواتین کے لیے خوش خبری؛ بڑی سہولت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں رہنے والی خواتین کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء سے شروع ہوگا، جو عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں یہ سروس 3 مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کر سکیں گی۔ صرف خواتین کے لیے مخصوص سروس میں سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں خواتین کو روزانہ سفر کے دوران جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ سروس ان کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے گی۔ حکومت سندھ چاہتی ہے کہ خواتین اعتماد کے ساتھ اپنے تعلیمی، ملازمت اور ذاتی معاملات نمٹا سکیں۔
سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بسوں میں سیکورٹی، ٹریکنگ سسٹم اور تربیت یافتہ عملے کی سہولت موجود ہوگی، مستقبل میں اس سروس کو دیگر علاقوں تک بڑھانے کا بھی منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خواتین کے لیے محفوظ شہری ماحول کی طرف ایک بامعنی قدم ہے، سندھ حکومت آئندہ بھی خواتین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرتی رہے گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل خواتین کے لیے
پڑھیں:
حکومتِ پنجاب کا احسن اقدام، جیلوں میں ملاقات کیلئے "ایپ" لانچ کر دی
پنجاب کی جیلوں میں "ملاقات ایپ" سے ملاقات اب اور بھی آسان بنا دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے جیل ملاقاتوں کی ایڈوانس بکنگ کیلئے ایپ لانچ کی ہے جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے اپنے پياروں سے ملاقات کی بکنگ کروا سکتے ہیں اور باآساني ان سے بات چيت کر سکتے ہيں۔ اسلام ٹائمز۔ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات ایپ کے ذریعے ایڈوانس آن لائن بکنگ کی سہولت پنجاب کی تمام جیلوں میں فراہم کردی گئی ہے۔ پنجاب کی جیلوں میں "ملاقات ایپ" سے ملاقات اب اور بھی آسان بنا دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے جیل ملاقاتوں کی ایڈوانس بکنگ کیلئے ایپ لانچ کی ہے جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے اپنے پياروں سے ملاقات کی بکنگ کروا سکتے ہیں اور باآساني ان سے بات چيت کر سکتے ہيں۔ شہري ملاقات ایپ کے ذریعے اب تک 800 سے زائد پنجاب کی جیلوں میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔ ایپ کے ذریعے ایڈوانس آن لائن بکنگ کی سہولت پنجاب کی تمام جیلوں میں دستیاب ہے۔ یہ ایپ گوگل پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت ہے۔