پنجاب: قومی اسمبلی کے6 ‘صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے ‘سیکورٹی انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور/ اسلام آباد/ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے۔، سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ میں بھی آج عوام حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس پہلی سول آرمڈ فورسز دوسری اور پاک فوج تیسری رسپانڈر (کیو آر ایف) ہوگی، فوج انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوگی۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس پر پاک فوج / سول آرمڈ فورسز سیکورٹی پر مامور ہوں گی، بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد کی ترسیل کے دوران پاک فوج / سول آرمڈ فورسز سیکورٹی فراہم کریں گی۔ پنجاب کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولیس نے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے، سیکورٹی پر 20 ہزار سے زاید پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ووٹرز کو حق رائے دہی کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کریں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ الیکشن میٹریل کی ترسیل و آمدورفت جاری ہے، محفوظ ترسیل کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ 939 مردانہ، 889 زنانہ، 964 جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز اور الیکشن کمیشن عملے کو بھرپور سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں جبکہ 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس، ایک ہزار 32 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ ان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کرلی گئی جس کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی، سنٹرل پولیس آفس، سیف سٹیز اتھارٹی، اضلاع کے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز سے پولنگ کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سول ا رمڈ فورسز پولنگ اسٹیشنز اسمبلی کے پاک فوج
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔