وفاق نے صوبوں میں وسائل تقسیم کے نئے فارمولا کیلیے این ایف سی اجلاس بلالیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے طویل عرصے سے زیرِ بحث رہنے والے قومی مالیاتی ڈھانچے اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم سے متعلق نئے فارمولے کی تشکیل کے لیے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔
یہ اہم اجلاس ملک کی مالیاتی سمت، آمدنی کی تقسیم اور صوبائی خودمختاری کے مالی پہلوؤں کے حوالے سے ایک نہایت اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس 4 دسمبر کو صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بطور چیئرمین کمیشن کریں گے۔
اجلاس کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ملک معاشی دباؤ، ترقیاتی ضرورتوں اور مالیاتی معاملات کے نئے تقاضوں سے دوچار ہے، جن کے لیے ایک جامع اور قابلِ عمل فارمولا تشکیل دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔
چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، ماہرینِ مالیات اور کمیشن کے دیگر ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے، جس میں 3 نکاتی اہم ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ اجلاس کا بنیادی حصہ صوبائی مالیاتی تشخیص پر مبنی ہوگا، جس میں وفاق سمیت تمام صوبے اپنی موجودہ مالیاتی پوزیشن اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے پریزینٹیشن پیش کریں گے۔
اجلاس میں آنے والے نئے این ایف سی ایوارڈ کی تیاری کے لیے آئندہ میٹنگز کا شیڈول بھی مرتب کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت اس لیے بھی توجہ کا مرکز ہے کہ گزشتہ کئی برس سے نیا این ایف سی ایوارڈ تشکیل نہیں دیا جا سکا تھا، جس کے باعث وسائل کی تقسیم پر مختلف صوبوں کی جانب سے تحفظات بارہا سامنے آتے رہے ہیں۔
ہر صوبہ اپنی آبادی، ضرورت، محصولات میں حصہ، سیکورٹی اخراجات، ترقیاتی اہداف اور مجموعی معاشی کارکردگی کے اعتبار سے وسائل کا زیادہ اور منصفانہ حصہ چاہتا ہے جب کہ وفاق اپنے مالیاتی خسارے اور قومی سطح کے اخراجات کی وجہ سے زیادہ وسائل طلب کرتا ہے۔ ان متضاد تقاضوں نے این ایف سی کو ہمیشہ ایک پیچیدہ اور حساس عمل بنا رکھا ہے۔
حکام کے مطابق اجلاس میں موجودہ حالات کے تناظر میں ایک ایسا مربوط نظام تیار کرنے پر زور دیا جائے گا جو نہ صرف صوبوں کے مطالبات کو پورا کرے بلکہ وفاقی ذمہ داریوں، قومی ترقیاتی منصوبوں، دفاعی ضروریات اور معاشی استحکام کے تقاضوں کو بھی پیشِ نظر رکھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
اہم قانون سازی، حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 27 نومبر کو طلب کیے جانے کا امکان ہے اور حکام کی جانب سے دونوں ایوانوں کے اجلاس ایک ساتھ طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔