سونے کی تجارت پر لگائی گئی پابندی ختم، وفاقی حکومت کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
وفاقی حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے آرڈر جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں جبکہ قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا۔ فریم ورک شفافیت اورخود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ وزارتِ تجارت نے 6 مئی 2025ء کو سونےکی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سونے کی اسمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی، حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سونے کی
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔