سہیل آفریدی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق ہمارے صوبے کے عوام سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق اپنی ذمے داری نبھائے، نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں صوبے کا شیئر 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون میں کسی کو استثنیٰ نہیں دیں گے، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے اب تک 700 ارب روپے بنتے ہیں، جن میں سے 500 ارب روپے تاحال باقی ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ نیٹ ہائيڈل پرافٹ میں بھی وفاق پر خیبر پختون خوا کے 2 ہزار 200 ارب روپے بقایا ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے یہ بھی کہا کہ عوام مطمئن رہیں، سیاسی جدوجہد سے بانی کے وِژن کے مطابق کام کریں گے، اس بار زیادہ ڈیلیور کر کے دکھائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلی سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلی سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز

لوئر دیر (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی خودساختہ شروع کی گئی ہے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے این او سی نہیں مل رہا ہے اور وفاق ہمارے 3 ہزار ارب روپے بھی نہیں دے رہا ہے۔لوئردیر میں 41 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل کوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سستی بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے، بانی نے جو منصوبے شروع کیے تھے، اس پر فخر ہے اور ان کے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کے لیے این او سی نہیں مل رہے ہیں، جس کی وجہ سے صوبے کو مشکلات کا سامنا ہے، صوبے میں دہشت گردی خود ساختہ شروع کی گئی ہے، اس وجہ سے صوبے کی معیشت ترقی نہیں کر رہی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو تجربہ گاہ بنا دیاگیا ہے، وفاق ہمارے 3ہزار ارب روپے نہیں دے رہا ہے، اگر وفاق نے ہمارے بقایا جات کی ادائیگی کی تو صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 21.7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے، منصوبے سے سالانہ 207 ملین یونٹس بجلی پیدا ہوگی جس سے 2.4 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔بعد ازاں وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی نے 1.5 ارب روپے کی لاگت سے 18.5 کلومیٹر تورمنگ رازگرام روڈ کا بھی افتتاح کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت پن بجلی وسائل کو معاشی ترقی کی بنیاد بنانے کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی پر کام کر رہی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صاف اور سستی توانائی کے یہ منصوبے روزگار کے فروغ اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، صوبے کی پہلی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھائی جا رہی ہے جو 11 ہائیڈرو منصوبوں کی بجلی کی ترسیل ممکن بنائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی پاور ہاسز سے پیدا ہونے والی بجلی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی، صوبائی حکومت اپنے پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے قدرتی وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے، افسوس ہے کہ غیر ملکی انجینیئرز کے خیبر پختونخوا دورے کے لیے این او سی جاری نہیں ہو رہی، این او سی میں تاخیر کے باعث اربوں روپے مالیت کے اہم منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں اور یہ نقصان صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا نقصان ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ عمران خان کے دل میں عوام کا درد ہے، ان کے شروع کردہ تمام منصوبے دیکھ کر فخر محسوس کرتا ہوں، عمران خان نے منصوبے عوام کے لیے شروع کیے، یہ سوچے بغیر کہ افتتاح کے وقت حکومت کس کی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر ٹرمپ کا بی بی سی پر 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان صدر ٹرمپ کا بی بی سی پر 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع، متوقع نام بھی سامنے آگئے حیدرآباد: غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،صدر اور وزیر اعظم کا ایئر پورٹ پر استقبال اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، پاکستان میں دہشتگردی پر اظہار افسوس پی ٹی آئی رہنما مونس الہی کو بڑا ریلیف، انٹرپول نے دو سال سے جاری تحقیقات بندکردیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی
  • این ایف سی میں ہماراپورا حق، وفاق ہمیں واپس کرے، سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
  • خیبر پی کے میں دہشتگردی خود ساختہ، وفاق ہمارے 3 ہزار ارب نہیں دے رہا: سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلی سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ لوئر دیر، کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنیکا اعلان