ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا جامعہ الرشید کراچی میں خصوصی اوپن سیشن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
سیشن میں ملکی صورتحال، سیکورٹی چیلنجز اور قومی یکجہتی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سیشن کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان رابطے مضبوط بنانے کے لیے ایسے سیشن نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ ملاقات باہمی اعتماد کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مسلک دیوبند کے معروف مدرسہ جامعہ الرشید کراچی میں طلباء اور علمائے کرام کے ساتھ ایک خصوصی اوپن سیشن میں شرکت کی، جہاں ملکی صورتحال، سیکورٹی چیلنجز اور قومی یکجہتی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سیشن کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان رابطے مضبوط بنانے کے لیے ایسے سیشن نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ ملاقات باہمی اعتماد کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔ طلباء اور علمائے کرام نے سیشن کے اختتام پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے وطنِ عزیز اور پاک فوج سے اپنی محبت اور یکجہتی کے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ مرادشاہ احسن آباد میں جامعۃ الرشید کے سالانہ کنونشن سے خطاب کررہے ہیں دوسری جانب بچوں کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">