پولنگ کے دوران ووٹ کی تصویر بنانےوالا شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں پولنگ کے دوران ووٹ کی تصویر بنانے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ڈی آر اوکاکہناہے کہ ووٹ کی رازداری کو پامال کرنا قانونا جرم ہے، مذکورہ شخص نے ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر نشر کی۔
پولنگ کے دوران قانون پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں سہراب گوٹھ پولیس نے سپر ہائی لاسی گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی کو عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہاں کر دیا۔
دونوں زخمی ڈاکوؤں کو چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران گولی لگنے سے ڈاکو کو 25 سالہ یوسف جبکہ عوام کے تشدد سے 22 سالہ ارباز زخمی ہوا ہے۔
سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 ، پستول ، موبائل فونز ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کا ریکارڈ اے وی ایل سی پولیس سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔
جبکہ گرفتار ڈاکوؤں کا بھی پولیس کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے ۔