فیصل آباد: پولنگ کے دوران ووٹ کی تصویر بنانے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
فیصل آباد میں پولنگ کے دوران ووٹ کی تصویر بنانے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ڈی آر او نے کہا کہ ووٹ کی رازداری کو پامال کرنا قانونا جرم ہے، مذکورہ شخص نے ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر نشر کی۔
پولنگ کے دوران قانون پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مطلقا شخص کو گرفتار کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، 115 اور 116 فیصل آباد جبکہ پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
این اے 18 ہری پور میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے، یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔این اے 96 فیصل آباد میں ن لیگ کے بلال چوہدری کا آزاد امیدوار نواب شیر سے بڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے جبکہ فیصل آباد ہی کے حلقہ 104 میں ن لیگ کے راجا دانیال اور چار آزاد امیدوار میدان میں ہیں، یہ نشست حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی پر خالی ہوئی۔
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان ترجمان پنجاب حکومت کوثر کاظمی کے چیلنج سے بھاگ گئے
زرتاج گل کی نااہلی سے خالی این اے 185 ڈیرہ غازی خان کی نشست پر ن لیگ کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ میں کڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔عام انتخابات میں این اے 129 لاہور میں میاں محمد نعمان آج پھر قسمت آزما رہے ہیں، ان کا مقابلہ حماد اظہر کے بھانجے ارسلان احمد سے ہوگا، یہ نشست میاں اظہر کی وفات پر خالی ہوئی۔
ضمنی انتخاب میں 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 کو انتہائی حساس اور ایک ہزار 32 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کیا گیا، سیکیورٹی کے لیے 20 ہزار سے زائد افسران اور اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔کئی مقامات پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
قرآن و سنت کیخلاف تمام ترامیم مسترد کرتے ہیں،موقع ملا تو تمام اختیارات گراس روٹ لیول تک پہنچائیں گے: حافظ نعیم الرحمان
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144 اور اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔
مزید :