چیٹ جی پی ٹی میں اب گروپ چیٹ کا فیچر دنیا بھر میں دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوپن اے آئی نے اپنے مقبول اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹ کا فیچر دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اس فیچر کے ذریعے اب ایک گروپ چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شامل ہو سکیں گے اور گروپ میں ہونے والی گفتگو چیٹ جی پی ٹی کی میسج ریٹ میں شمار نہیں ہوگی، گروپ چیٹس کے لیے چیٹ جی پی ٹی 5.
اوپن اے آئی نے بتایا کہ گروپ چیٹس میں صارفین کی حفاظت اور پرائیویسی کو یقینی بنایا جائے گا، کسی کو اس کی مرضی کے بغیر گروپ چیٹ میں شامل نہیں کیا جا سکے گا اور انویٹیشن قبول کرنے کے بعد ہی وہ گروپ کا حصہ بنے گا۔ گروپ میں شامل ہونے کی کم از کم عمر 18 سال ہونا ضروری ہے۔
گروپ چیٹس میں ہر فرد کی اپنی پروفائل، یوزرنیم اور پروفائل فوٹو ہوگی تاکہ سب کو معلوم ہو کہ میسج کس نے بھیجا ہے، اور صارفین میسجز پر ایموجیز سے ری ایکٹ بھی کر سکیں گے۔
اوپن اے آئی کا مقصد اس نئے فیچر کے ذریعے دفتر کی ٹیمیں، دوست اور خاندان کے افراد ایک ساتھ مل کر کام اور گفتگو کر سکیں، گروپ چیٹس میں چیٹ جی پی ٹی کے تمام اہم ٹولز جیسے ویب سرچ، امیج جنریشن، اپ لوڈز اور فائل شیئرنگ بھی دستیاب ہوں گے۔
یہ نیا فیچر صارفین کو نہ صرف اے آئی سے بلکہ ایک دوسرے سے رابطے اور مشترکہ کام کرنے کے لیے بھی بہتر تجربہ فراہم کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی گروپ چیٹس گروپ چیٹ اے ا ئی
پڑھیں:
فضا علی بیٹی کے لباس پر شدید تنقید کی زد میں
پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا شکار بن گئیں۔
فضا علی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی کھل کر بات کرتی ہیں اور اکثر اپنی بیٹی فرال کے ساتھ گزرے لمحات بھی عوام کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، وہ ایک سنگل مدر ہیں اور ان کی بیٹی کو لوگ برسوں سے سوشل میڈیا پر ہی بڑا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
حال ہی میں فضا علی نے بیرونِ ملک سفر کے دوران اپنی بیٹی کے ساتھ بنائی گئی متعدد ریلز شیئر کیں، جس پر عوام نے سخت ردِعمل دیا، ان ویڈیوز میں فضا علی کی بیٹی کے لباس پر خاص طور پر اعتراضات اٹھائے گئے، جس کے بعد فضا اور فرال دونوں کو انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو غیر مناسب لباس پہنایا جبکہ کچھ صارفین کے سخت جملے بھی سامنے آئے، ایک نے لکھا کہ آپ خود جیسی ہیں ویسی ہی بیٹی کو نہ بنائیں۔
فضا علی کی اپنی ایک ریل پر بھی صارفین نے لباس کے انتخاب پر اعتراض اٹھایا،۔