پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کے اسپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان نے اسپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ علیحدہ  کیڈر کے طور پر قائم کرنے اور صوبے بھر میں اسپیشل برانچ کے لیے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو 5 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جارہی ہے جس سے انفراسٹراچکر کی بہتری، گاڑیاں، ٹینیکل آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ اسپیشل برانچ کےلیے ایک ہزار 221 نئی آسامیاں تخلیق کی جائیں گیوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2025 میں اسپیشل برانچ نے دو خود کش جیکٹس ،بتیس آئی ای ڈیز، 70 راکٹ شیل اور 228 ہینڈ گرنیڈ ناکارہ بنائے۔وزیر اعلیٰ سہیل خان نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو انٹیلیجنس اور انسدادِ دہشتگردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے، اسپیشل برانچ کی استعداد بڑھانے کے لیے تمام وسائل دیں گے۔

رحیم یار خان میں گنے کے نرخوں میں اضافہ نہ ہونے پر کاشتکاروں نے فصل کو آگ لگا دی

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسپیشل برانچ وزیر اعلی کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن