شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں فلیٹ سے نوجوان لڑکی کی کنپٹی پر گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر میمن گوٹھ میں واقع فلیٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کو سیل کر کے کرائم سین کو طلب کیا۔

بعدازاں متوفیہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او میمن گوٹھ جاوید ابڑو نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 22 سالہ ثمرین دختر واجد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی بتایا جا رہا ہے۔

تاہم متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والا پستول اپنے قبضے میں لے لیا ہے جو کہ متوفیہ کے والد کا بتایا جاتا ہے۔

ورثا نے پولیس کو بتایا کہ ثمرین نفسیاتی مسائل کا شکار تھی جبکہ اس کا والد پولیس افسر اور لاڑکانہ میں تعینات ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ

 ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔

یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق