data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نہ صرف عالمی برادری بلکہ بھارت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ مئی میں ہونے والی جنگ میں پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔

ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے میں الیکشن کے دوران کسی کو نہ روکا گیا اور نہ گرفتار کیا گیا، اس لیے شکایت کا کوئی جواز نہیں۔ ان کے مطابق انتخابی حلقوں میں ڈویلپمنٹ منصوبوں کے اعلان روکنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز کو بھی دی گئی تھی، تاہم منصوبوں کی پلاننگ مکمل ہو چکی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے اور ضمنی انتخابات میں عموماً ٹرن آؤٹ 25 سے 30 فیصد ہوتا ہے۔

عمران خان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی حقیقی سیاست نہیں کی، بدقسمتی ہے کہ انہیں ملکی سیاست پر مسلط کیا گیا۔ ان کے دورِ اقتدار میں تمام توجہ سیاسی مخالفین پر مقدمات بنانے پر تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میثاقِ پاکستان پر بات چیت کی پیشکش کی تھی، جمہوریت مکالمے سے آگے بڑھتی ہے مگر بانی پی ٹی آئی نے مفاہمت کے بجائے ڈیڈلاک پیدا کیا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو گھر تک محدود کر دیا گیا

ڈیرہ غازی خان میں انتخابی عمل پر اثراندازی کی اطلاعات کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بروقت اور ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے  حُذَیفہ رحمان ، معاون خصوصی کی سرگرمیوں کو مؤثر طور پر محدود کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق قابلِ اعتماد ذرائع نے کہا کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (DRO) اور دیگر ذمہ داران کی ہدایات کی روشنی میں کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں مذکورہ معاون خصوصی  کو گھر تک محدود کر دیا گیا

اس اقدام کے بعد انہیں ضلع ڈیرہ غازی خان چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا، یہ اقدامات انتخابی عمل کی غیر جانب داری کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے جناب اویس لغاری، رانا ثناءاللہ اور دیگر ذمہ داران کے خلاف بھی بلا امتیاز و بلا تخصیص کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے یہ واضح کر دیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کمیشن کا رویّہ Zero Tolerance کا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو سخت ہدایات دیں جن کے تحت تمام DROs اور ROs کو واضح طور پر خبردار کیا گیا کہ انتخابی عمل میں غیر جانب داری ہر صورت یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں، ورنہ ضابطۂ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کو سخت تادیبی نتائج بھگتنا ہوں گے۔

دوسری جانب پی پی 116 فیصل آباد میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر رانا سکندر کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ رانا سکندر نے انتخابی امیدوار رانا شہریار کی انتخابی مہم میں شرکت کی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے وضاحت کیلئے آج طلب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی انتخابات: ملک بھر میں پرامن پولنگ جاری، عوام خدمت اور ترقی کو ووٹ دیں گے، رانا ثنا اللہ
  • مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کی ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت
  • کسی کو کوئی استثنا نہیں، پاکستان میں اللہ کا نظام نافذ ہوگا، حافظ نعیم کا اجتماع عام سے خطاب
  • الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو گھر تک محدود کر دیا گیا
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمشنر نے سینیٹر اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو جرمانہ کر دیا 
  • ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ
  • بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کا بھرپور جواب، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید
  • نیک اعمال بڑی دولت ‘ حفاظت بہت ضروری ہے ،مفتی اکرام اللہ
  • الیکشن کمیشن کا نوٹس: رانا ثنا اللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب