شوہر کو مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تو وہ پریشان ہوگئے، منزہ عارف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
کراچی:
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی شفٹ ہونے کے بعد انہوں نے شوہر سے مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا جس پر وہ حیران اور پریشان ہوگئے تھے۔
منزہ عارف نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں ماہرِ تعلیم تھیں لیکن ڈراموں کے سلسلے میں انہیں کراچی منتقل ہونا پڑا جہاں ان کے شوہر نے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں طویل قیام کے دوران شوہر کی فکر رہتی تھی اور وہ ہر سفر میں انہیں خود ایئرپورٹ چھوڑنے اور لینے آتے تھے۔
منزہ کے مطابق ان کے شوہر ان کا سب سے بڑا سہارا ہیں جو ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ہر قدم پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شوہر سے مذاق میں کہا کہ وہ چاہیں تو دوسری شادی کر لیں، شاید انہیں تنہائی محسوس ہوتی ہو لیکن یہ سن کر شوہر الٹا پریشان ہوگئے اور پوچھنے لگے کہ وہ ایسا مشورہ کیوں دے رہی ہیں۔
منزہ عارف نے کہا کہ یہ صرف میاں بیوی کے درمیان ایک ہلکا پھلکا مذاق تھا، جسے شوہر نے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے اپنے شوہر کو مکمل 'گرین فلیگ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی مضبوط سپورٹ رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔