سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایل جی بی ٹی کیو پر بات کرنے والے ملک میں جاری بچوں کے جنسی استحصال پر خاموش رہتے ہیں۔

نادیہ جمیل کی نوجوان لڑکیوں کے گروپ سے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے معاشرتی تلخ حقائق پر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ایک صحافی نے خفیہ کیمرے سے لاہور اور دیگر شہروں میں بچوں کے 9 جسم فروشی کے اڈے دریافت کیے جہاں 7 سے 16 سال کے بچوں کا استحصال ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر دل دہل گیا۔

نادیہ جمیل کے مطابق اسکولوں، گھروں، تعلیمی اداروں، ٹرک اڈوں اور کوئلے کی کانوں سمیت مختلف مقامات پر کم عمر بچوں کا جنسی استحصال جاری ہے لیکن کوئی بھی اس پر بولنے کو تیار نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس ایشو پر بات کرتے ہوئے وہ جذباتی ہو جاتی ہیں، اور سوال اٹھایا کہ اگر ہم اس کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے تو باقی معاملات پر کیوں آواز اٹھاتے ہیں؟ انہوں نے زور دیا کہ معاشرے میں اس مسئلے کو عام فہم سمجھا جاتا ہے، جس پر خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نادیہ جمیل پر بات

پڑھیں:

بچوں کے تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کا کردار لائق تحسین: مریم اورنگزیب  

لاہور (آئی  این پی)سینئر صوبائی وزیر   مریم اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کا کردار لائق تحسین ہے۔  لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن پر پالیسی لائی جارہی ہے،    انہو ں نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانامعاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔   انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔اسکولوں میں بچوں کیلئے میل پروگرام اہم سنگ میل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید، حماس کی ثالثوں سے مداخلت کی اپیل
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیرقیادت بچوں کے عالمی دن پر آگاہی واک
  • یہ ٹھیک نہیں ہو رہا ہے
  • وزیراعلیٰ سندھ کی سی ویو پر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت
  • بچوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کا عبرتناک انجام
  • بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کا عبرتناک انجام
  • بچوں کو مہنگی کتابیں ، کاپیاں اور یونیفارم بیچنے والے نجی سکولوں کی شامت آ گئی
  • بچوں کے تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کا کردار لائق تحسین: مریم اورنگزیب  
  • اپر چترال کے بچوں کی ایمانداری نے ہیڈ ماسٹر سمیت سب کو حیران کر دیا