اداکارہ شردھا کپور کا پاؤں فریکچر، فلم کی شوٹنگ روک دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی شوٹنگ کے دوران فریکچر ہوگئی، جس کے بعد فلم بندی کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شردھا کپور ایک طویل ڈانس سیکوینس فلماتے ہوئے پاؤں کی انگلی فریکچر کروا بیٹھیں۔ ڈانس نمبر کے لیے وہ نوواری ساڑی اور روایتی زیورات پہنے ہوئی تھیں۔
ڈانس کے ایک مرحلے میں انہوں نے غلطی سے سارا وزن ایک پاؤں پر ڈال دیا اور توازن بگڑنے کے باعث زخمی ہو گئیں۔
ہدایتکار لکشمن اوٹیکر نے فوری طور پر شوٹنگ روک دی، تاہم شردھا نے اصرار کیا کہ یونٹ کام جاری رکھے۔ وہ ممبئی واپس آنے کے بعد مدھ آئی لینڈ کے سیٹ پر کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی شوٹ کرواتی رہیں۔ تاہم چند گھنٹوں بعد درد بڑھنے لگا اور بالآخر یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنا پڑی۔
’ایتھا‘ مہاراشٹر کی معروف ڈانسر، اداکارہ اور تماشہ آرٹسٹ وتھابائی کی زندگی پر مبنی فلم ہے، جنہیں ریاست کی ثقافتی تاریخ میں ایک عظیم فنکار کا درجہ حاصل ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لکشمن اوٹیکر سے رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔