بچوں کو مہنگی کتابیں ، کاپیاں اور یونیفارم بیچنے والے نجی سکولوں کی شامت آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں نجی اسکولوں کے لوگو والی نوٹ بکس، ورک بک اور یونیفارم کی مشروط فروخت پر کمپٹیشن کمیشن نے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو تعلیمی شعبے میں اپنی اجارہ داری کا غلط استعمال کرتے ہوئے طلبہ اور والدین کو اسکول کے لوگو والی مہنگی نوٹ بُکس، ورک بُکس اور یونیفارمز صرف اسکول یا اسکول کے منظور شدہ دکانوں سے خریدنے پر مجبور کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔
بھارت نے آخر کار امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے
کمپٹیشن کمیشن نے ایسے اسکولوں کے خلاف شکایات موصول ہونے پر سوموٹو اقدام کرتے ہوئے انکوائری کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انکوائری میں اس بات کے واضح ثبوت ملے کہ یہ اسکول سسٹمزاپنی ہزاروں کی تعداد میں قائم تمام برانچوں اور فرنچائزز میں زیر تعلیم لاکھوں طلبہ اور نئے داخلے حاصل کرنے والے طلبہ کو اسکول کی ہی کاپیاں، یونیفارم اور ورک بک اسکول سے یا مخصوص دکانوں سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کرتے ہیں۔
ان اسکولوں نے گائیڈ لائنز اور پالیسی کے نام پر اسکول کی اپنی پراڈکٹ کی خریداری کے لیے سخت اصول لاگو کر رکھے ہیں اور والدین کے پاس کھلے بازار سے نسبتاً سستے داموں متبادل کاپیاں اور دیگر تعلیمی پراڈکٹ خریدنے کا کوئی اختیار نہیں رہتا ہے۔
35 دن اغواء رہا، جب گھر واپس پہچا تو سب سے پاؤں پکڑ کے معافی مانگی: حسن احمد
کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے جن اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹسز جاری ہوئے ہیں ان میں بیکن ہاؤس اسکول سسٹم، دی سٹی اسکول، ہیڈ اسٹارٹ، لاہور گرامر اسکول، فروبلز، روٹس انٹرنیشنل، روٹس ملینیم، کے آئی پی ایس، الائیڈ اسکولز، سپرنوا، دارارقم، اسٹپ اسکول، ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل، یونائیٹڈ چارٹرڈ اسکول اور دی اسمارٹ اسکول شامل ہیں۔
یہ ادارے ملک بھر میں سیکڑوں کیمپسز چلاتے ہیں اور وسیع تعداد میں طلبہ پر اثر انداز ہوتے ہیں جس کے باعث ان کے پاس نمایاں مارکیٹ طاقت موجود ہے۔
کمیشن نے ان تمام اسکول سسٹمز کو 14 دن کے اندر اپنا تحریری جواب جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں یک طرفہ کارروائی کی جائے گی اور قانون کے مطابق کمپٹیشن کمیشن تجارتی ادارے کے سالانہ ٹرن اوور کا 10 فیصد یا 750 ملین روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پولینڈ کی لڑکی پاکستان پہنچ گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسکول سسٹمز کو کمپٹیشن کمیشن
پڑھیں:
پیپلزپرائمری اسکول سکھر میں 2 روزہ مقابلہ جات اختتام پذیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلز پرائمری اسکول سکھر میں دو روزہ مقابلہ جات اختتام پذیر، پیپلز پرائمری اسکول سکھر میں دو روزہ ڈیکلیمیشن، مباحثہ اور ڈرائنگ مقابلہ منعقد ہوا، جس میں ایف سی ایف (SEF) کے ماتحت چلنے والے تعلقہ سکھر، روہڑی، پنوعاقل، صالح پٹ اور نیو سکھر کے اسکولوں کے سیکڑوں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد طلبہ کو فنونِ لطیفہ کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اْجاگر کرنا، اعتماد اور اظہارِ خیال میں اضافہ کرنا، اور بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس سال مقابلے کا مرکزی موضوع “Say No to Corruption” (بدعنوانی سے انکار کریں) رکھا گیا، جس کے تحت طلبہ نے ڈرائنگ اور تقریری مقابلوں میں اپنی ذہانت، تخلیقی قوت اور سماجی آگہی کا شاندار مظاہرہ کیا۔مباحثے اور تقاریر کے دوران طلبہ نے بدعنوانی جیسے معاشرتی ناسور کے خلاف آواز بلند کی اور ایمانداری، شفافیت اور ذمے دارانہ طرزِ عمل کے فروغ پر زور دیا۔ اسی طرح ڈرائنگ مقابلے میں بچوں نے مختلف زاویوں سے کرپشن کے منفی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے متاثر کن فن پارے پیش کیے، جنہیں اساتذہ اور مہمانوں نے بے حد سراہا۔ تقریب میں معزز مہمانوں میں سکھر کے ریجنل ہیڈ SEF مقبول احمد لغاری، ضلعی آفیسر ایاز حسین انصاری، پروفیسر غلام حسین منگنھار اور پروفیسر عطا اللہ سمیجو نے خصوصی شرکت کی۔