محمود اچکزئی کو ہٹا کر فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کی قیادت میں اہم تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت محمود خان اچکزئی کی جگہ مولانا فضل الرحمان کو اتحاد کا نیا سربراہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزدگی کے بعد اتحاد کے اندر یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ قیادت کی ذمہ داریاں کسی دوسرے رہنما کے سپرد کی جائیں تاکہ پارلیمانی اور سیاسی سطح پر کرداروں کی واضح تقسیم برقرار رہے۔
ادھر حکومتی اراکین نے بھی اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ وہ اس خط کا جواب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے مشاورت کے بعد دیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی ہی ان کے متفقہ امیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے پہلے دن سے انہی کا نام تجویز کیا تھا اور اسی فیصلے پر قائم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر کے
پڑھیں:
ادیتی راؤ کا جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنائے جانے کا انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ کا جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ادیتی راؤ نے اتوار کو انسٹاگرام پر مداحوں اور فوٹوگرافروں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ایک نامعلوم شخص واٹس ایپ پر ان کی تصاویر استعمال کر رہا ہے اور فوٹوگرافروں کو جعلی فوٹوشوٹ کے لیے پیغامات بھیج رہا ہے۔
اداکارہ نے مداحوں اور فوٹوگرافروں سے اپیل کی کہ اس نمبر کا جواب نہ دیں اور اگر کوئی مشکوک واقعہ دیکھیں تو فوراً ان کی ٹیم کو اطلاع دیں۔
ادیتی راؤ نے مزید کہا کہ میں اس طرح رابطہ نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی ذاتی نمبر کام کے لیے استعمال کرتی ہوں، سب کچھ ہمیشہ میری ٹیم کے ذریعے ہوتا ہے۔