کوہستان کرپشن اسکینڈل، گرفتار 3 ملزمان کی پلی بارگین کیلئے درخواست
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
پشاور:
کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں گرفتار تین ملزمان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پلی بارگین کی درخواستیں دے دیں۔
نیب ذرائع کے مطابق تین ملزمان نے نیب کو 15 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کی درخواستیں جمع کرائی ہیں تاہم نیب خیبرپختونخوا (کے پی) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 نومبر کو ہو گا، جس میں ان درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ درخواستوں میں بینک اکاونٹس، جائیدادیں، گاڑیاں، سونا اور نقدی ظاہر کی گئی ہے اور ملزمان کی متعدد جائیدادیں رشتہ داروں کے نام پر بھی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو پلی بارگین درخواستیں بھجوانے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور جن ملزمان نے درخواستیں دی ہیں ان میں نیشنل بینک کیشئر ریاض، کنٹریکٹر ایوب اور ممتاز شامل ہیں۔
ملزمان کی جانب دی گئیں پلی بارگین کی درخواستیں نیب کے پی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد چیئرمین نیب کو ارسال کی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پلی بارگین کی
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔