پیپلزپرائمری اسکول سکھر میں 2 روزہ مقابلہ جات اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلز پرائمری اسکول سکھر میں دو روزہ مقابلہ جات اختتام پذیر، پیپلز پرائمری اسکول سکھر میں دو روزہ ڈیکلیمیشن، مباحثہ اور ڈرائنگ مقابلہ منعقد ہوا، جس میں ایف سی ایف (SEF) کے ماتحت چلنے والے تعلقہ سکھر، روہڑی، پنوعاقل، صالح پٹ اور نیو سکھر کے اسکولوں کے سیکڑوں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد طلبہ کو فنونِ لطیفہ کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اْجاگر کرنا، اعتماد اور اظہارِ خیال میں اضافہ کرنا، اور بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس سال مقابلے کا مرکزی موضوع “Say No to Corruption” (بدعنوانی سے انکار کریں) رکھا گیا، جس کے تحت طلبہ نے ڈرائنگ اور تقریری مقابلوں میں اپنی ذہانت، تخلیقی قوت اور سماجی آگہی کا شاندار مظاہرہ کیا۔مباحثے اور تقاریر کے دوران طلبہ نے بدعنوانی جیسے معاشرتی ناسور کے خلاف آواز بلند کی اور ایمانداری، شفافیت اور ذمے دارانہ طرزِ عمل کے فروغ پر زور دیا۔ اسی طرح ڈرائنگ مقابلے میں بچوں نے مختلف زاویوں سے کرپشن کے منفی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے متاثر کن فن پارے پیش کیے، جنہیں اساتذہ اور مہمانوں نے بے حد سراہا۔ تقریب میں معزز مہمانوں میں سکھر کے ریجنل ہیڈ SEF مقبول احمد لغاری، ضلعی آفیسر ایاز حسین انصاری، پروفیسر غلام حسین منگنھار اور پروفیسر عطا اللہ سمیجو نے خصوصی شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نائیجیریا: مسلح افراد کا اسکول پر حملہ‘ 25 طالبات اغوا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں مسلح افراد نے اسکول پر حملہ کر کے 25 طالبات کو اغوا کر لیا جبکہ عملے کے ایک رکن کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس گینگ نے کبی ریاست میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول پر صبح 4 بجے حملہ کیا۔ انہوں نے 25 طالبات کو ان کے ہاسٹل سے اغوا کیا اور اسکول کے ڈپٹی ہیڈ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ نائیجیریا کی شمال مغرب میں مسلح گینگ بندیٹ کے حملے بڑھ رہے ہیں، جو گائے چوری کرنے کے علاوہ لوگوں کو بھی اغوا کرتے ہیں ۔