دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
کراچی:دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن نمبر 5 دھماکے سے پھٹ گئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اتوار کی علی الصبح 6 بجے ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن میں سیکنڈ فیز کے 4پمپ بند ہوگئے تھے۔
لائن پھٹنے کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیاد پر شروع کر دیا گیا ہے، لائن کی مرمت کا کام 24گھنٹے میں مکمل کرکے مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کراچی کو
پڑھیں:
وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
کراچی:وزیراعظم شہباز شریف آج پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں کینٹ اسٹیشن کراچی کی اَپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی وزیراعظم کو ریلوے کی جانب سے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر جدید سہولیات کی فراہمی سے آگاہ کریں گے۔ریلوے حکام نے کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش منصوبے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔