سوئی گیس کی پائپ لائن تباہ، کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں میں گیس متاثر
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن تباہ کر دی ہے۔ دھماکہ خیز مواد سے شکارپور سے کوئٹہ آنیوالی 18 انچ قطر کی پائپ لائن اُڑا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کی پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ، پشین، کچلاک، زیارت، مستونگ اور قلات میں گیس کی سپائی متاثر ہوئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن تباہ کر دی ہے۔ دھماکہ خیز مواد سے شکارپور سے کوئٹہ آنیوالی 18 انچ قطر کی پائپ لائن اُڑا دی گئی۔ جس سے کوئٹہ، پشین، کچلاک، زیارت، مستونگ اور قلات کی گیس سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا ہے۔ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد مرمتی کام شروع کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ایس ایس جی سی کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کی کوشش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پائپ لائن تباہ کی پائپ لائن سے کوئٹہ گیس کی
پڑھیں:
کوئٹہ، 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے آئینی ترمیم کو جمہوریت اور جمہوری اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی، ضلعی رہنماء حاجی الطاف حسین، حاجی غلام حسین اخلاقی، فرید حسین اور علامہ رضوان رحمتی سمیت دیگر مظاہرین موجود تھے۔ مظاہرین نے متعدد پلے کارڈز بھی اٹھائے تھے، جن پر 27ویں آئینی ترمیم نا منظور سمیت دیگر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے آئینی ترمیم کو جمہوریت اور جمہوری اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ فارم 47 کی حکومت نے جو ترمیم پاس کی ہے، اس پر پاکستانی عوام شدید بے چینی کا شکار ہو گئی ہے۔