18 انچ قطر کی پائپ لائن تباہ، گیس سپلائی میں خلل
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ میں سندھ کے شہر شکارپور سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ جانے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن مچھ کے قریب تباہ ہوگئی، جس کے باعث کوئٹہ کو گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پائپ لائن کی مرمت ہونے تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں محدود گیس فراہم کی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ پائپ لائن متاثر ہونے سے مستونگ، پشین اور زیارت کو بھی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ لیکیج کی وجہ سے آیا یا تخریب کاری کا نتیجہ تھا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل وجہ سامنے آسکے۔
یہ واقعہ حالیہ مہینوں میں ملک میں گیس پائپ لائنز پر ہونے والے متعدد حملوں کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی شرپسندوں نے مین گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑا کر سپلائی معطل کی تھی، جس سے شہریوں اور صنعتوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پائپ لائن
پڑھیں:
ایک تولہ سونا 8300، دس گرام 7116 روپے مہنگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)ملک بھر میں جمعرات کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 83 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4207 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے کے ہوشربا اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7116 روپے بڑھ کر 3لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 228 روپے کے بڑے اضافے سے 5 ہزار 662 روپے ہوگئی۔