بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد اور برہمی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے دفاعی صنعت کی کارکردگی پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدوں کو وقت پر مکمل نہ کرنا ملکی صنعتی صلاحیت پر سوال اٹھاتا ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں جنرل انیل چوہان کا کہنا تھا کہ آپ معاہدہ تو کر لیتے ہیں مگر وقت پر ڈیلیوری نہیں دیتے، جو ہماری مجموعی صلاحیت کو کمزور کرتا ہے۔ ان کے مطابق دفاعی پیداوار کے معاملے میں مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ضروری ہے کیونکہ یہ براہِ راست قومی سلامتی سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ منافع کمانے کی دوڑ میں کچھ حب الوطنی کا پہلو بھی شامل ہو۔ دفاعی اصلاحات یکطرفہ نہیں ہوسکتیں، اس کے لیے صنعت کو اپنی اصل استعداد کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔
جنرل انیل چوہان نے مزید کہا کہ متعدد کمپنیاں اپنی مصنوعات کو 70 فیصد مقامی قرار دیتی ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے، اور قیمت کے لحاظ سے بھی ان کی مصنوعات بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگی پڑتی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ابو ظبی بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلانے والا مشرقِ وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی میں تیار کردہ جدید ہیلی طیارے نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔
ہیلی 250 کلوگرام وزن کو 700 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکام کے مطابق اسے بالخصوص ’ڈیلیوری‘ مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس طیارے میں جدید ہائبرڈ انجن نصب ہے جو بجلی اور ایندھن، دونوں کی مدد سے پرواز کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ یہ طیارہ مکمل طور پر ابوظبی میں تیار کیا گیا ہے، جو مقامی ایوییشن انڈسٹری کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔
اسی دوران ابوظبی میں بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی باقاعدہ تجارتی سروس بھی شروع کردی گئی ہے۔ یہ سہولت متعارف کرانے والا ابوظبی مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا ہے۔ یہاں چین کی دو مختلف کمپنیاں اپنی ’ڈرائیور لیس‘ گاڑیاں چلائیں گی، جس سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی کا دور شروع ہو رہا ہے۔