راولپنڈی: ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
راولپنڈی میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کی نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے موٹر وے ایم ون پر کیری وین اور ڈمپر کے مابین ہونے والے تصادم میں کیری وین پچک کر رہ گی اور ریسکیو 1122 نے خصوصی آلات کی مدد سے وین میں پھنسے متوفی کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔
یسکیو حکام کے مطابق موٹر ایم ون براہمہ اور اسلام آباد انڑچینج کے درمیانی راستے پر کیری وین اور ڈمپر کے مابین تصادم ہوا تصادم اسقدر شدید تھاکہ کیری وین پچک کر رہ گی اور سوار اندر پھنس کر دم توڑ گیا۔
ریسکیو 1122 کے ریسکیورز نے جاں بحق ہونے والے کی میت کو خصوصی آپریشن کرکے گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو آپریشن میں دو ایمبولینس اور ایک ایمرجنسی وہیکل نے حصہ لیادوسری جانب راولپنڈی کے علاقے مری روڈ پر شمس آباد سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ کے دوران تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں چھ افراد زخمی زخمیموں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایمرجنسی آپریشن میں تین ایمبولینس اور ایک ایمرجنسی وہیکل سمیت 16 ریسکیورز نے حصہ لیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیری وین
پڑھیں:
راولپنڈی، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون کے دو سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
راولپنڈی:شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے پیش نظر موٹروے ایم ون کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک اور صوابی سے برہان تک موٹروے ایم ون کو حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث بند کیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران گاڑیوں میں لازمی طور پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ترجمان کے مطابق سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال سے متعلق معلومات ہیلپ لائن 130 پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔