Express News:
2025-11-22@10:00:07 GMT

پبی میں مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق،3 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT

پبی کی  تحصیل پبی کے علا ق ڈاگئی جد جدید میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتجے میں متعدد شہری جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے کہا کہ ملبے تلے دب جانے سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی  ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کی لاشیں میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی  منتقل کردی گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ساہیوال، پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، اے ایس آئی زخمی

ساہیوال:

38 بارہ ایل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ترجمان ساہیوال پولیس کے مطابق 110 سیون آر کے راستے جنگل میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں جانب سے مبینہ مقابلہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کے تین ساتھی اپنے ہی دیگر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مقابلے کے دوران اے ایس آئی اسلم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی فائرنگ کے دوران جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے بہادری سے مقابلہ کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں جا گری، باپ بیٹا سمیت 5 افراد جاں بحق
  • ایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق
  • اوکاڑہ میں مزدا بس اُلٹ گئی، 15 افراد زخمی
  • ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹا اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق
  • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکہ، ایک خاندان کے 7 افراد سمیت 20 جاں بحق، 21 زخمی: وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب
  • ساہیوال، پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، اے ایس آئی زخمی
  • ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 2 اہلکار شہید
  • صیہونی فورسز کی غزہ میں فضائی جارحیت جاری، خواتین، بچوں سمیت مزید 28 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے میں تیرہ افراد شہید،چار زخمی ہوگئے