متحدہ عرب امارات میں شدید دھند؛ ریڈ اور یلو الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھند کے باعث اماراتی محکمۂ موسمیات کی جانب سے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا گیا۔
اماراتی حکام کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم ہے، دھند مزید گہری ہو سکتی ہے، شہری احتیاط کریں۔جبکہ ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ابوظبی بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، متعدد سڑکوں پر گاڑیوں کی حد رفتار کم کر دی گئی ہے جبکہ شاہراہوں پر شدید دھند میں حدِ رفتار سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔
دبئی میں شدید موسمی حالات میں سڑکوں پر نصب حدِ رفتار سسٹم فعال کر دیا جاتا ہے، سسٹم فعال ہونے پر گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنا لازمی ہوتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شدید دھند کے باعث موٹر وے کا اہم سیکشن ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا
راولپنڈی:نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں سمتوں میں مکمل بند کر دیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ قدم مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ بڑے حادثات سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
گزشتہ چند گھنٹوں میں دھند کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس سے ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔
موٹروے پولیس نے سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر بالکل نہ کریں، گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے مکمل پرہیز کریں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سفر کا ارادہ کرنے والے شہری موٹر وے کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ہیلپ لائن 130 رابطہ کریں۔
مسافر معلومات کے لیے موٹر وے پولیس کے آفیشل فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا کاؤنٹس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔