عوام نفرت، انتشار کی سیاست سے تھک چکے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
احسن اقبال—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نفرت اور انتشار کی سیاست سے تھک چکے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ آج کا ضمنی الیکشن نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 3 سال پہلے ملک دیوالیہ ہو رہا تھا، آج معیشت بحال ہے، یقین ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو مثالی کامیابی حاصل ہو گی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو سفارتی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں، دشمنوں کی نیندیں اُڑی ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
نیشنل ڈے کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا اپنے لبنانی ہم منصب کے نام پیغام
لبنانی وزیر خارجہ کے نام جاری اپنے ایک بیان میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے اپنے لبنانی ہم منصب "یوسف رجی" کے نام ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لبنان کے قومی دن کی مناسبت سے انھیں اور لبنانی حکومت و عوام کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کی عوام کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب آج صبح ہی ایرانی صدر "ڈاکٹر مسعود پزشکیان" نے اپنے لبنانی ہم منصب "جوزف عون"کے نام ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران، ماضی کی طرح لبنانی حکومت و عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ لبنان میں استحکام اور تمام مذاہب و قبائل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی حمایت، ایران کی مستقل پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے صیہونی اشتعال انگیزی بالخصوص لبنان کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے لبنانی علاقوں سے قابض صیہونی افواج کی واپسی کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں انہوں نے جوزف عون کے لیے صحت و کامیابی کی دعا کی اور لبنانی عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔