Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:22:05 GMT
ضمنی الیکشن ریفرنڈم، عوام نفرت و انتشار کی سیاست سے تھک چکے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
نارووال (نیوزڈیسک)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نفرت اور انتشار کی سیاست سے تھک چکے۔
میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ آج کا ضمنی الیکشن نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 3 سال پہلے ملک دیوالیہ ہو رہا تھا، آج معیشت بحال ہے، یقین ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو مثالی کامیابی حاصل ہو گی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو سفارتی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں، دشمنوں کی نیندیں اُڑی ہوئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔