ایکس کا لوکیشن فیچر کیسے کام کرتا ہے، صارفین کو کیا سہولت میسر ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ کون کس ملک یا شہر سے ٹویٹ کر رہا ہے۔ چاہے یہ کوئی نیا دوست ہو یا مشہور شخصیت، زیادہ تر لوگ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ کسی اکاؤنٹ کی اصلی لوکیشن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا ایکس کے تمام سبسکرپشن فیچرز مفت فراہم کرنے کا اعلان
ایکس نے حال ہی میں اپنے پلیٹ فارم پر لوکیشن دکھانے کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی پروفائلز پر جا کر اکاؤنٹ کے حقیقی مقام کو دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر صارفین کو بہتر معلومات فراہم کرے گا تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ وہ جس اکاؤنٹ سے بات کر رہے ہیں وہ حقیقی ہے یا کسی بوٹ، نفرت انگیز اکاؤنٹ یا جھوٹی معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹ کا حصہ ہے۔
گذشتہ رات اس فیچر کے اعلان کے دوران ایکس کے ہیڈ آف پراڈکٹ نکیتا بئیر نے کہا کہ چند گھنٹوں میں About This Account (اس اکاؤنٹ کی معلومات) کا فیچر عالمی سطح پر دستیاب ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسنیپ چیٹ کا اہم فیچر، صارف بحفاظت گھر پہنچنے کی اطلاع دوستوں کو دے سکے گا
اس کے ذریعے صارفین دیکھ سکیں گے کہ کوئی اکاؤنٹ کس ملک یا علاقے میں ہے۔ یہ معلومات پروفائل پر اکاؤنٹ بنانے کی تاریخ (جوائنڈ) پر ٹیپ کرنے سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
نکیتا بئیر کے مطابق، صارفین کو ایکس پر مواد پڑھتے وقت اس کی تصدیق کرنے کے قابل ہونا چاہیے، تاکہ دنیا کے اہم مسائل کی صحیح صورتحال سمجھنے میں آسانی ہو۔
ویب یا ایکس موبائل ایپ پر اپنے اکاؤنٹ کی معلومات دیکھنے کے لیے صارف پروفائل میں ‘جوائنڈ’ پر کلک کرے گا۔ اس کے بعد ایک صفحہ کھلے گا جو درج ذیل معلومات فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے شہریوں سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا، مگر کیوں؟
اکاؤنٹ بنانے کی تاریخ، اکاؤنٹ کا ملک، نام میں تبدیلیاں اور آخری تبدیلی کی تاریخ، ایکس سے کنکشن کی تفصیل، مثلاً امریکہ کے ایپ سٹور یا گوگل پلے کے ذریعے۔
ایکس کے مطابق یہ فیچر صارف کے اکاؤنٹ میں دی گئی معلومات، آئی پی ایڈریس اور دیگر پبلک ڈیٹا پوائنٹس کی بنیاد پر لوکیشن ظاہر کرتا ہے۔
اگر صارف نے پروفائل میں اپنا ملک یا شہر شامل کیا ہو تو وہ دکھائی دے گا۔
اگر لوکیشن خفیہ رکھی گئی ہو تو سسٹم قریب ترین مقام ظاہر کرنے کی کوشش کرے گا۔
یہ فیچر خاص طور پر مشہور اکاؤنٹس کے لیے مفید ہے، جہاں صارفین کی دلچسپی زیادہ ہو۔
صارفین کو یہ بھی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی لوکیشن مکمل ملک کے طور پر دکھائیں یا صرف خطہ یا علاقہ ظاہر کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایکس ٹیکنالوجی سوشل میڈیا فیچر لوکیسشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس ٹیکنالوجی سوشل میڈیا فیچر لوکیسشن صارفین کو یہ بھی کرے گا
پڑھیں:
گورننس کی نگرانی مزید سخت، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر معیاری کارکردگی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برتنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں گورننس اور صفائی کے انتظامات کی نگرانی مزید سخت کر دی۔
مریم نواز شریف کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے لئے مقرر کردہ ”کی پرفارمنس انڈیکیٹر“کی کڑی جانچ پڑتال جاری ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے ہر ضلع میں گورننس کے معیار کی مکمل نگرانی کے لئے خفیہ ٹیمیں بھیجی جائیں گی۔
دفتر خارجہ میں مینا بازار سج گیا، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں: اسحاق ڈار
پنجاب حکومت نے غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے ستھرا پنجاب کے نجی ٹھیکیداروں کے خلاف فوری کارروائی کی وارننگ دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب کا جو کنٹریکٹر معیاری کام نہیں کرے گا اس کی ادائیگی فوری طور پر معطل ہوگی، صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹ دوبارہ کرنے پر غور ہوگا۔
انہوں نے پنجاب کی ہر شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے کوڑے دان کی صفائی اور ویسٹ انکلوژر بنانے کا حکم دیا ہے اور شہروں کا ماحول صاف اور خوشگوار رکھنے کے لئے ویسٹ انکلوژرکے گرد چاردیواری بنا کر مکمل طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا، منزہ عارف
اس حوالے سے ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب بھر میں کوڑے دان روزانہ دھوئے جائیں،صفائی میں ذرا سی کوتاہی بھی برداشت نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ پارکنگ ایریاز، بس سٹینڈز، اڈوں اور تمام پبلک مقامات کی مثالی صفائی کا حکم دیا گیا ہے، پنجاب کے ہر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی اور گرین بیلٹ کے قیام کیلئے بھرپور اقدامات کے احکامات جاری کئے ہیں، ہر چھوٹے بڑے شہر میں گرین بیلٹس کی مرمت، باقاعدہ شجرکاری اور گھاس وغیرہ لگوانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے آوارہ کتوں کے کاٹنے اور مین ہول میں گر کر ہونے والی ہلاکتوں کے واقعات روکنے میں ناکامی پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی سخت سرزنش کی، بعض اضلاع کے چند سرکاری ہسپتالوں میں پوری طرح فری میڈیسن نہ ملنے کا بھی سخت نوٹس لیا گیا ہے۔
سہیل آفریدی وفاق اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تعاون کریں: فیصل کریم
پنجاب میں تجاوزات کے مستقل خاتمے کیلئے اب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24/7 مانیٹرنگ ہوگی، جس سے پنجاب میں غیر قانونی قبضے اور غیرقانونی تعمیرات لمحوں میں ڈیجیٹل ریکارڈ پر آئیں گی۔
پنجاب میں آمدورفت میں رکاوٹ پیدا کرنے والی ریڑھیاں فوری ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ انتظامیہ سے تحریری طور پر یقینی دہانی لینے کی سخت ہدایت جاری کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کے ساتھ گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی، اضلاع میں چلنے والی الیکٹرک بسوں کی حفاظت اور دیکھ بھال ضروری قرار دی ہے۔
ٹیرف اور سرمایہ کاری سے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
بازاروں میں لٹکتے ہوئے خطرناک بجلی کے تار فوری درست کرانے کا حکم دیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ بجلی کمپنی کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
صوبے کے ہر شہر کے تمام روڈز پر لین مارکنگ کی مکمل ہدایت کی ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا ہے کہ خود موجود ہو کر ہر مقام پر صفائی اور نظم و نسق کی یقینی نگرانی کریں، گڈ گورننس یقینی بنانے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ویجی لینس ٹیمیں بنانے کا حکم دیا ہے۔
مساجد کے وضو خانے کا پانی شجرکاری کے لئے استعمال کرنے کے لئے اقدامات اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں صفائی، مین ہول ڈھکن اور سٹریٹ لائٹس یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان
سرکاری احکامات پر عملد رآمد یقینی نہ بنانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو جرمانہ کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے، واٹرفلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال اور صفائی ،پبلک ٹوائلٹ کی مکمل اور مستقل صفائی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے نئے پٹرول پمپ پر چارجنگ سٹیشن ضروری قرار دیا ہے اور تمام ہائی ویز کے پٹرول پمپ پر بہترین صاف ستھرے ٹوائلٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے رات 10 بجے کے بعد شادیاں ختم اور ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت ہے، مسلسل غیر معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلعی سربراہان کو تبدیل کرنے کی وارننگ ہے، 2 وارننگ کے بعد تیسری وارننگ پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہٹا دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فنڈز دینے کے باوجود بہترین رزلٹ نہ آنا افسوسناک ہے، عوام کی خدمت کے امور میں کسی غلطی یا کوتاہی کی ہرگز گنجائش نہیں، پنجاب کے ہر شعبے میں نیکسٹ لیول گورننس درکار ہے، انتظامیہ کو پورے اختیارات، فنانس اور اعتماد دیا، اب 100 فیصد رزلٹ چاہیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب گڈ گورننس میں باقی صوبوں سے بہتر ہے لیکن میں مطمئن نہیں، معیار نیکسٹ لیول کا ہونا چاہیے، کوڑے کے کنٹینر گند سے زیادہ گندے نظر آنا انتہائی افسوسناک ہے، ڈپٹی کمشنرز نے افغان ایشو اور دیگر امور میں اچھا کام بھی کیا مگر گورننس کا معیار بھی بہتر بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے گھروں کو اپنا گھر سمجھ کر صاف رکھنے کے لئے اقدامات کریں، برازیل میں درخت کی شاخ کاٹنا بھی جرم ہے، ہرشہر کے ہر بازارمیں فٹ پاتھ دکان کے داخلی دروازے تک بنائیں، کہیں دھول مٹی نظر نہ آئے، ٹوٹے فٹ پاتھ اور فریش پینٹ نہ ہونے سے صورت بگڑ جاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے براہ راست فیڈ بیک لے رہی ہوں، اپنے سیاسی لوگوں کو ناراض کر کے ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات، فنانشل پاور اور سہولتیں دیں، 40 سے50 ارب روپے کی مشینری اورڈیڑھ لاکھ فورس کے باوجود کوڑے کے ڈھیر نظر آنا ہرگز برداشت نہیں۔