فیصل آبادمیں پولنگ کے دوران ووٹ کی تصویر بنانے والا شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
فیصل آباد میں پولنگ کے دوران ووٹ کی تصویر بنانے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ڈی آر او نے کہا کہ ووٹ کی رازداری کو پامال کرنا قانونا جرم ہے، مذکورہ شخص نے ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر نشر کی۔ پولنگ کے دوران قانون پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مطلقا شخص کو گرفتار کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور، 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا اوباش گرفتار
لاہور:(نیوزڈیسک)
شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم عثمان بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ چھت پر لے گیا تھا تاہم شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔