پی ایس ایل مالکان کیلیے بھی انعام مقرر، چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے ملک کی معروف ترین کرکٹ لیگ کے انعامی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیموں کے مالکان کو براہِ راست انعامی رقم دینے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے، جسے کرکٹ حلقوں میں نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان چیئرمین پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کیا، جس نے فرنچائز مالکان اور کرکٹ کی کاروباری دنیا میں خوشگوار ہلچل پیدا کر دی ہے۔
محسن نقوی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ آئندہ پی ایس ایل سیزن سے چیمپئن ٹیم کے مالک کو 5 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا، جب کہ رنرز اپ ٹیم کے مالک کے لیے 3 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پی سی بی نے فرنچائزز میں سے اس مالک کے لیے بھی 2 لاکھ ڈالر کا خصوصی انعام مقرر کیا ہے جو کرکٹ ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری اور عملی کام کرے گا۔
چیئرمین پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور فرنچائزز کو اپنے ترقیاتی منصوبوں میں مزید سنجیدگی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ نیا انعامی ماڈل پی ایس ایل کو صرف ایک کرکٹ لیگ نہیں بلکہ ایک مکمل پروفیشنل نظام میں تبدیل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کے ذریعے فرنچائزز کو مالی طور پر مزید مضبوط اور سرگرم بنانے کا منصوبہ ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے اور فرنچائز مالکان کو لیگ کی بہتری میں زیادہ دلچسپی لینے کی ترغیب دیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو پہلے سے دی جانے والی 5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کا ایک حصہ کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور متعلقہ عملے میں تقسیم ہوتا ہے، تاہم چیئرمین کے تازہ فیصلے کے مطابق مالکان کے لیے مخصوص کی گئی انعامی رقم ٹیم کے آپریشنل یا ٹیم ممبران کے اخراجات کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی، بلکہ وہ صرف مالکان کا حق ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی پی ایس ایل لاکھ ڈالر کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کیخلاف جیت کیلیے پلان تیار ہے، زمبابوین کپتان
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد کپتان سکندر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جیت کیلیے پورا پلان تیار ہے۔
راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد سکندر رضا کا کہنا تھا کہ قومی شرٹ پہن کر صرف جیت کا ہی سوچتے ہیں، اپنے ملک کی نمائندگی کرنا خود ہی جوش و جذبہ پیدا کر دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے نے رواں سال 10 ٹیسٹ میچز کھیلے، زیادہ میچز ہارے ضرور ہیں مگر ہر بڑی ٹیم کو بھرپور چیلنج کیا۔ مسلسل کرکٹ کھیلنا ٹیم کی بہتری کا ذریعہ بنتا ہے، سری لنکا کو سہ ملکی سیریز میں شکست دینا حالیہ محنت کا نتیجہ ہے۔
کپتان سکندر رضا کا مزید کہنا تھاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اسپیشلسٹ کھلاڑی اہمیت رکھتے ہیں، بیٹنگ اوسط سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ اہم ہے۔ کم گیندوں پر زیادہ رنز بنانا اصل فن ہے۔
پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے سکندر رضا نے کہا کہ جیتنے کا پورا پلان تیار ہے۔ پاکستان میں موسم کرکٹ پر بہت اثر انداز ہوتا ہے، سردیوں میں سورج کم نکلتا ہے اور اوس پڑتی ہے جس سے پچ اور کنڈیشنز بدل جاتی ہیں۔
سکندر رضا نے راولپنڈی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما جیسی مشکل صورتحال میں بہترین پچ اور آؤٹ فیلڈ بنا کر قابلِ ستائش کام کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے لیے اسٹیٹس سے زیادہ زمبابوے کی جیت اہم ہے، ٹیم چھوٹی چھوٹی کامیابیوں سے محظوظ ہوتی ہے۔ اپنے 300ویں انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کو جیت دلانا میرے لیے بہت خاص ہوگا۔