وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز
مظفر آباد (سب نیوز)وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف پیپلز پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر رائے شماری کے لیے پیر کو آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا،پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کی وزارتِ عظمی کے لیے 35سے زائد ووٹوں کی حمایت کا دعوی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوششیں آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔
تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری پیر کو ہو گی ۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو فارورڈ بلاک کے ایک اور رکن کی حمایت حاصل ہوگئی۔انوارالحق کی کابینہ کے وزیرتعلیم دیوان چغتائی نے بھی پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ دیوان چغتائی نے فریال تالپور سے ملاقات کرکے پی پی کی حمایت اعلان کیا۔ پیپلز پارٹی کو اب35ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔
چوہدری انوارالحق کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔ تحریک انصاف، مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد میں غیرجانبدار رہیں گے۔ صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 14لوٹوں سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے؟،جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے رائے شماری میں غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدم برداشت معاشرتی بگاڑ کا سبب ہے، مثبت رویے اپنانے ہونگے، وزیراعظم عدم برداشت معاشرتی بگاڑ کا سبب ہے، مثبت رویے اپنانے ہونگے، وزیراعظم عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق سعودی حکومت نے فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش دولتِ مشترکہ میں نوجوانوں کی آواز کو مزید مضبوط بنایا جائے،رانا مشہود حکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کا اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ۔ فیصل راٹھورنامزد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-01-19
مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی، پیپلز پارٹی نے سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی، پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کیلیے نامزد کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔ پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے 3 دن بعد اور 7 دن کے اندر سیکرٹری اسمبلی فہرست کارروائی میں نوٹس شامل کرنے کا پابند ہے۔ فہرست کارروائی میں شامل ہونے کے بعد اسپیکر اسمبلی پابند ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 18 کے تابع رائے شماری کے لیے دن مقرر کرے۔ سیکرٹری اسمبلی جتنا جلد ممکن ہو ایک نقل صدر اور بعجلت ممکنہ اراکین کو نوٹس تقسیم کریں گے۔ اس مقرر شدہ دن کو اسمبلی اجلاس اس وقت تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا جب تک قرارداد مذکور پر رائے شماری نہ ہو جائے۔ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجاتی ہے تو اس صورت میں آئندہ 6 ماہ تک دوبارہ تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا سکے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہے بشرطیکہ اس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع نہ کروا دی گئی ہو، اب چونکہ تحریک جمع ہو چکی ہے لہٰذا وزیراعظم سے یہ اختیار آئین کے تحت چھن گیا ہے۔ واضح رہے کہ فیصل راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کی ضلع حویلی سے ہے، ان کے والد کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے تھا۔