پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
( ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے مشورے کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اراکین اسمبلی کو فوری مظفرآباد پہچنے کی ہدایت کر دی ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور کو امیدوار نامزد کر دیا ہے، فیصل راٹھور کی نامزدگی کا اعلان راجا پرویز اشرف اور چوہدری یاسین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کیا۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025
آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اگلے 3 روز سے 7 روز کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلا کر اس پر رائے شماری ضروری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کرنے کا مقابلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی اور تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان میں آئینی ترمیم کے سبب عدم اعتماد کی تحریک تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کےلیے 40 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد جمع پیپلز پارٹی ذرائع کا
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :