Islam Times:
2025-11-16@07:16:11 GMT

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل

پیپلز پارٹی کو مزید ارکان کی حمایت بھی حاصل ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں سیاسی منظر نامہ واضح ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت اس وقت اپنے عروج پر ہے، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 3 بجے ہو گا، جس میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے اور وزارتِ عظمیٰ کیلئے فیصل ممتاز راٹھور کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 27 ارکان کی عددی اکثریت درکار ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو اس وقت 37 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، پیپلز پارٹی کے 17، فارورڈ بلاک کے 11 اور مسلم لیگ نواز کے 9 ارکان تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر رہے ہیں، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کی اسمبلی میں ایک، ایک نشست موجود ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 5 ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید بھی کابینہ سے مستعفی ہو چکے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم انوارالحق کی حکومت میں شامل ارکان کی تعداد 8 رہ گئی ہے، پیپلز پارٹی کو مزید ارکان کی حمایت بھی حاصل ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں سیاسی منظر نامہ واضح ہونے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی ارکان کی کی حمایت

پڑھیں:

  پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی  

( ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے مشورے کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اراکین اسمبلی کو فوری مظفرآباد پہچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور کو امیدوار نامزد کر دیا ہے، فیصل راٹھور کی نامزدگی کا اعلان راجا پرویز اشرف اور چوہدری یاسین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کیا۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025

 آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اگلے 3 روز سے 7 روز کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلا کر اس پر رائے شماری ضروری ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کرنے کا مقابلہ کیا ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی اور تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025

 ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان میں آئینی ترمیم کے سبب عدم اعتماد کی تحریک تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کےلیے 40 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل، نئے قائدِ ایوان کا انتخاب متوقع
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب
  • تحریک انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر ان ہاؤس تبدیلی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے: عبدالقیوم نیازی
  • آزاد کشمیر، قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس 17نومبر کو طلب کر لیا گیا
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، فیصل راٹھور نامزد
  •  آزاد کشمیر، قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس 17نومبر بروز پیر طلب کر لیا گیا
  • تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
  •   پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی  
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے