تحریک لبیک لائرز ونگ نے آئینی ترمیم مسترد کردی، وکلاء تحریک کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک لائرز ونگ سندھ کے صدر سلیمان سروری ایڈوکیٹ مختلف ضلعوں کے ذمہ داران منظور تنولی ایڈوکیٹ, ذولفقار علی چانڈیو ایڈوکیٹ،عبدالستار جنجہی ایڈوکیٹ, سانول خان چاچڑ ایڈوکیٹ, خلیل امجد ایڈوکیٹ, مشتاق ابڑو ایڈوکیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں 26,27 اور مجوزہ 28 ویں آئینی ترامیم کو یکسیر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازعہ آئینی ترامیم آئین پاکستان پر دہشت گردی کے مترادف ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سیاست دان, حکمراں اور اداروں کے سربراہ تمام اسوقت ملک پاکستان کی بجائے اپنے اپنے مفادات کی خاطر آئین پاکستان سے چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں اسوقت کوئی پاکستان کے لیئے نہیں سوچ رہا سیاستدان ہوں حکمراں ہوں یا اپوزیشن سب اپنے سیاہ کارناموں کو چھپانے کے لیئے آئین پاکستان کی بلی چڑھانے میں لگے ہوئے ہیں بیان میں کہا گیا کہ آئین پاکستان کے پرخچے اُڑا کر پاکستان و اسلام مخالف طاقتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کی جا رہی ہے مگر یاد رکھا جائے کہ آئینِ پاکستان کو مسخ کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ بیان میں اعلان کیا گیا کہ تحریک لبیک لائرز ونگ متنازعہ آئینی ترامیم کے خلاف شروع ہونیوالی وکلاء تحریک کی مکمل حمایت کرتا ہے بلکہ سندھ بھر میں موجود لبیک لائرز ونگ کے ممبران وکلاء اس وکلاء تحریک میں عملی طور پر شامل ہونگے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لبیک لائرز ونگ ا ئین پاکستان
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔