کراچی میں اولمپیئن حسین شاہ کا پلاٹ پر قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
ٹوکیو (نیوزڈیسک) اولمپیئن حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے اولمپکس میڈل جیتنے پر پلاٹ اور 25 ہزار روپے کا انعام دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 10 میں واقع میرے 120 گز کے پلاٹ پر اب قبضہ ہو چکا ہے، اسی محرومی کے باعث مجھے پاکستان چھوڑنا پڑا۔
پاکستانی اولمپیئن نے کہا کہ اب جاپان میں پروفیشنل باکسرز کو ٹریننگ دے کر گزر بسر کر رہا ہوں۔
اُن کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے میری اپیل ہے کہ میرے پلاٹ پر سے قبضہ ختم کرائیں۔
حسین شاہ نے کہا کہ اگر قبضہ ختم نہیں ہو سکتا تو متبادل پلاٹ دیا جائے تاکہ اپنا گھر بنا سکوں۔
واضح رہے کہ حسین شاہ نے اولمپکس 1988ء میں باکسنگ میں برانز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا، وہ ایشیئن گیمز میں گولڈ میڈل اور 5 سیف ٹائٹلز بھی جیت چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی کو 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا تاریخی لمحہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
مزارِ قائد پر تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جمعہ کے روز اس وقت جوش و خروش اپنی انتہا کو چھونے لگا جب پاکستان کے کھیلوں کی جنم بھومی کہلانے والے اس شہر میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 35ویں نیشنل گیمز 2025ء کی مشعل روشن کی، یہ کھیل 6 سے 13 دسمبر 2025ء تک کراچی کے 24 اعلی معیار کے مقامات پر منعقد ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کی زیر صدارت یہ شاندار تقریب مزارِ قائد پر منعقد ہوئی جہاں انہوں نے باقاعدہ طور پر گیمز کے لیے الٹی گنتی کا آغاز کیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ تقریب کے مرکزی مقام پر کھڑے تھے جہاں اس تقریب نے قومی اتحاد اور کھیلوں کے عزم کا مضبوط اظہار کیا۔ امید اور کھیل کی روح کی علامت مشعل بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ہاتھوں سے وزیراعلی کو منتقل کی گئی۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو تقریبا دو دہائیوں بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کا بے مثال اعزاز ملا ہے لہذا اسے شایانِ شان اور یادگار انداز میں منعقد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہوگی۔ اپنے خطاب میں وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان، خصوصا نوجوان لڑکیاں، غیر معمولی ہمت اور عزم رکھتی ہیں، ہمیں اپنے بچوں اور ان کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال بعد کراچی میں نیشنل گیمز کی میزبانی ایک اعزاز ہے اور اس مقام کی تاریخی اہمیت بھی ہے، آج ہم قائد اعظم کے مزار کے سامنے کھڑے ہیں، جہاں پہلی نیشنل اولمپک تقریب منعقد ہوئی تھی۔