data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر بلدیات،ہاوسنگ و ٹان پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ رواداری،درگزر برداشت امن اور محبت کی سرزمین ہے سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی سچل سرمست اور صوفیاکی سرزمین ہے سندھی زبان اب گوگل پر بھی موجود ہے سندھی زبان کا آسانی سے ترجمہ کیا جاسکتا ہے یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز مقامی ہوٹل میں سندھ لٹریچر فائونڈیشن کے زیر اہتمام دو روزہ آٹھویں سندھ ادبی میلے کا افتتاح کے موقعے پر اپنے خطاب میں کہی افتتاحی تقریب میں مہتاب اکبر راشدی،سرفراز راجڑ،گھنور خان لغاری و دیگر نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب میں سندھی ادب اور ثقافت کے بھرپور رنگ پیش کییگئے۔روایتی رقص اور اجرک رلی سندھی ٹوپی کے اسٹالز بھی قائم کییگئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وڑن ترقی اور بہتری کا ہے سندھ حکومت کراچی کا پورا انفرااسٹریکچر بنا کر دے گی کراچی ہمارا دل ہے کراچی کی ہر گلی محلے کا انفرااسٹریکچر بنا کر دیں گے عوام کی تکلیف کا احساس ہے جس کے لیے معذرت خواہ ہیں ناصر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خواتین کا حترام کرتے ہیں اکنامسٹ اور دیگر جریدوں کو پی ٹی آئی دور میں ہائی لائٹ کیا جاتا تھا بشریٰ بی بی کا احترام ہے لیکن باتیں حقیقت ہیں اکنامسٹ کی رپورٹ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس زمانے میں فرح گوگی کا بھی کردار تھا۔ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے وزیر ٹرانسپورٹ نے بسوں میں مذید اضافہ کیا ہے جلد ہی عوام کا یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہے سندھ شاہ نے

پڑھیں:

میٹرک اور انٹر امتحانات میں بڑی پیش رفت، سندھ میں ای مارکنگ منصوبہ کی لانچنگ 4 دسمبر کو ہوگی

کراچی:

وفاق کی مدد سے سندھ میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر ای مارکنگ اسسمنٹ کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہونے جارہا ہے، ای مارکنگ اسسمنٹ کی "لانچنگ" 4 دسمبر کو کراچی میں کی جارہی ہے جس میں ملک بھر سے 29 تعلیمی بورڈز کے سربراہان اور آئی بی سی سی کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

اس موقع پر فیڈرل تعلیمی بورڈ سندھ کے تعلیمی بورڈز کو "ای مارکننگ اور اس متعلق اسکیننگ، بار کوڈ ،کیو آر کوڈ اور marking criteria " سے متعلق تمام سوفٹ ویئر حوالے کرے گا جس کا استعمال 2026 کے امتحانات میں ہوسکے گا۔

ادھر سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر امتحانات کی "ای مارکننگ اور نتائج کی ڈیجیٹلائزیشن یا (ڈیجیٹل رزلٹ پراسسنگ) کے لیے ایک اعلی سطح کی کمیٹی بھی قائم کردی یے  جسے digitization and technology implementation in education boards کا نام دیا گیا ہے۔

کمیٹی کا نوٹیفکیشن محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری عباس بلوچ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر برائے جامعات و تعلیمی بورڈ کی منظوری سے قائم اس کے اراکین میں چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیر آباد، سکھر تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اور محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایڈیشنل سیکریٹری شامل ہونگے۔


اس کمیٹی کے کنوینر اور چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی (بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن) فقیر محمد لاکھو نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ ہم نے وفاق کو اس بات پر قائل کیا یے کہ جب وفاق پی ایچ ڈی اسکالر شپس کی مد میں پورے ملک کی جامعات کو فنڈز جاری کرسکتا ہے تو ای مارکننگ مکینزم ہمارے حوالے کیوں نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد یہ بات طے کی گئی ہے کہ آئی بی سی سی کے تعاون سے فیڈرل بورڈ یہ پورا مکینزم ہم سے شیئر کرے گا اور سندھ میں بھی اب آئندہ برس سالانہ امتحانات کی ای مارکنگ ہوگی خود انٹر بورڈ کراچی کے تحت سال 2026 کے سالانہ امتحانات میں انٹر سال اول پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل میں ای مارکنگ ہوگی امتحانی کاپیوں کے ہر صفحے پر کیو آر کوڈ موجود ہوگا ہر صفحے کو اسکیننگ سے گزارا جائے گا اور ای مارکر جو ہمارا اساتذہ ہوں گے ان کے پاس امتحانی پرچے کا ایک سوال جائے گا کوئی بھی استاد ایک سے زائد سوال کی جانچ اور مارکنگ نہیں کرے گا اس طرح 
ایک ہی کاپی کے مختلف سوالات اسسمنٹ کے کیے مختلف اساتذہ کے پاس ہونگے۔


علاوہ ازیں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے تحت قائم کردہ کمیٹی کے جاری ٹی او آرز کے مطابق یہ کمیٹی ڈیجیٹلائزیشن، ای مارکنگ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے ادارے آئی بی سی سی سے رابطہ کرے گی جس کے بعد "آن لائن انرولمنٹ سسٹم، ڈیجیٹل رزلٹ پراسس، ای مارکنگ اور سورس ڈیٹا منیجمنٹ اینڈ سرٹیفکیٹ ویریفیکیشن سسٹم " کو متعارف اور عملدرآمد کرانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ " ہم سندھ کے ہر بورڈ سے چار چار افراد پر مشتمل ٹیمیں آئندہ ہفتے اسلام آباد بلارہے ہیں جہاں ای مارکنگ کے حوالے سے ان کی تربیت ہوگی اور اس capacity building کے بعد سندھ کے بورڈ کو ڈیجیٹلائزیشن اینڈ ٹیکنالوجی ایمپلیمینٹیشن کے کیے ای مارکنگ سوفٹ حوالے کردیے جائیں گے"۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی خواتین کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت کا اعلان
  • اگر 27ویں آئینی ترمیم پہلے آجاتی تو نسلہ ٹاور مسمار ہونے سے بچ جاتا، سید ناصر شاہ
  • پنک بس کے نئے روٹ کا آغاز، سندھ حکومت نے کراچی کی خواتین کو خوشخبری سنا دی
  • کراچی کی خواتین کیلئے خوشخبری؛ بڑی سہولت کا اعلان
  • کراچی کی خواتین کے لیے خوش خبری؛ بڑی سہولت کا اعلان
  • وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ’’پیِس اینڈ پیسز‘‘ نمائش کا افتتاح کردیا
  • کراچی: جامعات، مدارس کے طلبہ کا پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ
  • کراچی کو 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا تاریخی لمحہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • میٹرک اور انٹر امتحانات میں بڑی پیش رفت، سندھ میں ای مارکنگ منصوبہ کی لانچنگ 4 دسمبر کو ہوگی