’بدلو نظام‘ اجتماع کا آج آخری دن، مینار پاکستان پر آج کیا کیا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
مینارِ پاکستان کے تاریخی گراؤنڈ میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام 3 روزہ عظیم الشان اجتماع ’بدلو نظام‘ کا آج اتوار کو آخری اور فیصلہ کن دن ہے۔ کارکنوں کی موجودگی میں آج پورے دن 4 اہم سیشن منعقد ہوں گے اور شام کو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اختتامی خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔
پاکستان بھر سے صوبائی امیر، نائب امیر پاکستان لیاقت بلوچ اور سینیئر قیادت شرکت کرے گی۔ موجودہ صوبائی جاتی نظام، ملک کے سنگین مسائل اور ’بدلو نظام‘ مہم کے اگلے مراحل پر تفصیلی تبادلۂ خیال اور مشاورت ہوگی۔
مزید پڑھیں: جماعتِ اسلامی نے ای چالان سسٹم عدالت میں چیلنج کر دیا
دوسرا سیشن انفاق فی سبیل اللہ پر ہوگانائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور امیر وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری شرکا سے خطاب کریں گے۔ اس سیشن میں اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کی ترغیب، موجودہ معاشی بحران اور امت کے لیے قربانی کے جذبے کو اجاگر کیا جائے گا۔
تیسرا سیشن: عالمی صورتحالتیسرا سیشن عالمی صورتحال پر ہوگا جس میں ماہرِ بین الاقوامی امور و سینیٹر سید مشاہد حسین سید ایک خصوصی لیکچر دیں گے جس میں عالمی و علاقائی صورتحال، فلسطین و کشمیر سمیت امتِ مسلمہ کے اہم مسائل زیرِ بحث آئیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی کی نئی لڑائی کیا ہے؟
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن شرکا سے براہِ راست خطاب کریں گے۔ اس تاریخی اجتماع کے اختتامی خطاب میں وہ موجودہ نظام کے خاتمے اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے جماعت کا تفصیلی لائحہ عمل اور اگلا انقلابی پلان پیش کریں گے۔
جماعتِ اسلامی کے ترجمان کے مطابق 3 روز سے جاری اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوئے ہیں اور آج اختتام پر ریکارڈ تعداد متوقع ہے۔ پورا گراؤنڈ خیموں، پرچموں اور ’بدلو نظام‘ کے بینرز سے رنگین ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بدلو نظام‘ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن مینار پاکستان نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بدلو نظام جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن مینار پاکستان نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم امیر جماعت اسلامی اسلامی پاکستان بدلو نظام کریں گے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔