اجتماع عام کے دوران نکاح کی پر وقار تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ خصوصی )اجتماعِ عام کے دوران ایک پْر وقار اور روح پرور تقریب نکاح کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق امیر ضلع محمد اشرف اعوان کی نواسی، ابوبکر اعوان کی بیٹی اور ربنواز کے بیٹے کا نکاح سادگی اور دینی ماحول میں انجام پایا۔ تقریب میں انگلینڈ سے معروف دینی اسکالر محمد اقبال اعوان، امیر ضلع کیماڑی مولانا فضل احد ، امیر ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورالحق، مولانا عثمان اعوان سمیت دیگر علما کرام، معزز شرکا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سابق رکن مرکزی شوری و نائب امیر ضلع سید وقاص خان نکاح خطبہ سنت کے مطابق پڑھا گیاجب کہ شرکا نے نو بہاتاجوڑے کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ روحانی ماحول، دعا اور اخلاص سے بھرپور اس تقریب نے اجتماع میں موجود شرکا پر خوشگوار اثر چھوڑا اور اسے اجتماع کی یادگار لمحات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی نوجوان کی محبت میں پولش خاتون پاکستان پہنچی، اسلام قبول کرکے نکاح کر لیا
سرگودھا کے رہائشی نوجوان مطیع اللہ کی محبت میں پولینڈ کی خاتون شادی کے لیے پاکستان آ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد مطیع اللہ سے نکاح کر لیا۔ خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام مریم رکھ لیا۔
مطیع اللہ کے مطابق، پولینڈ کی رہائشی مانگورزانا سے ان کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ چند روز قبل مانگورزانا پاکستان پہنچی اور بھلوال کی فیملی کورٹ میں جج ثمر حیات کے سامنے مطیع اللہ سے قانونی طور پر شادی کر لی۔
اس سے قبل مریم نے جامع مسجد حامد شاہ میں معروف عالم دین قاضی نگاہ مصطفٰی چشتی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام مریم رکھ لیا۔
مریم نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہیں، اسلام قبول کیا اور شادی کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا اور یہ سب ان کی ذاتی خواہش اور فیصلہ تھا۔
یہ واقعہ بین الاقوامی محبت اور ثقافتی رشتوں کی ایک منفرد مثال کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں محبت نے سرحدیں عبور کیں اور دونوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔