برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کا ساتواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ساتواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس نے کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اس اہم اجلاس میں دونوں فریقین نے پاکستان—یورپی یونین تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور حالیہ اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور ادارہ جاتی روابط کی مثبت رفتار کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں شریک رہنماؤں نے مشترکہ اقدار، اقوام متحدہ کے چارٹر، کثیرالجہتی، باہمی احترام اور عملی تعاون پر مبنی مستقبل کی وسیع البنیاد شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔
بات چیت کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر خاص زور دیا گیا، خصوصاً یورپی یونین کے جی ایس پی پلس پروگرام کے ذریعے پائیدار ترقی، برآمدات میں تنوع، روزگار کے مواقع اور باہمی فائدے کے نئے راستے تلاش کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
ڈائیلاگ میں جنوبی ایشیا، افغانستان، مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر جیوپولیٹیکل صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے امن، استحکام، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
اجلاس کے اختتام پر پاکستان اور یورپی یونین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا، جاری مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا اور آنے والے برسوں میں دوطرفہ شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور یورپی یونین
پڑھیں:
: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
سٹی 42: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کلوبائیف کا شکریہ ادا کیا۔ایس سی او کے 25 سال مکمل ہونے پر اسحاق ڈار کی رکن ممالک کو مبارکباد، تنظیم کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان شنگھائی اسپرٹ، علاقائی تعاون، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کی امن و سفارتکاری کی کوششوں کی مثال قرار دیا،ایس سی او وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ستمبر 2026 میں ایس سی او سربراہان کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالنے کے لیے تیار ہے ۔
اسحاق ڈار نے 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رکن ممالک کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا