ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اختیار کیا جائے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
اسلا م آباد+ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہائوس میں ہوا۔ شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور آپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے پاکستان ریلوے خصوصا علاقائی روابط اور بین الاقوامی ٹرین لنکس کے منصوبوں کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کے قانونی اور معاشی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو پاکستان ریلویز کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے جا رہے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے "رابطہ" کے7 ڈیجیٹل پورٹلز کام کر رہی ہیں ،56 ٹرینوں کو رابطہ پر منتقل کیا گیا ہے۔54 ریلوے سٹیشنوں کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔کراچی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد کے ریلوے سٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے جبکہ مزید 48 ریلوے سٹیشنوں پر31 دسمبر،2025 ء مفت وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ فریٹ آن لائن بکنگ سسٹم متعارف کیا گیا ہے۔ کراچی سٹی ریلوے سٹیشن سے ڈیجیٹل وہیئنگ برج( digital wiehging bridge ) کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا، اگلے مرحلے میں یہ سہولت پپری، کراچی چھانی، پورٹ قاسم، لاہور اور راولپنڈی کے ریلوے سٹیشنوں میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ راولپنڈی ریلوے سٹیشن میں مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والے148 سرویلنس کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ ریلوے سٹیشنوں پر بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔ ریلوے سٹیشنوں کے صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے آٹ سورسنگ کی گئی ہے۔ بڑے ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے لئے اعلیٰ معیار کی انتظار گاہیں بنائی گئی ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لئے ریلوے سٹیشنوں پر انفارمیشن ڈیسکس بنائے گئے۔ ریلوے سٹیشنوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کے معیار بہتر بنانے کے حوالے سے چاروں صوبوں کی فوڈ اتھارٹیوں کو رسائی دی گئی ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ4 ٹرینوں کا آئو ٹ سورس کیا جا چکا ہے جبکہ جلد ہی مزید11 ٹرینوں کو آئو ٹ سورس کیا جائے گا، اس حوالے سے اشتہار جاری ہو چکا ہے۔ اس آئوٹ سورسنگ کے باعث 8.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریلوے سٹیشنوں پر پاکستان ریلوے کیا جا چکا ہے کے حوالے سے کیا جائے اجلاس کو متوقع ہے کیا گیا گیا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔