وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے تاکہ علاقائی روابط اور بین الاقوامی ٹرین لنکس بہتر ہو سکیں۔

وزیراعظم کے زیر صدارت ریلوے نظام کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان ریلوے کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں:  موسم سرما: پاکستان ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل جاری، متعدد ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی

انہوں نے وزیر ریلوے اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ ریلوے کی پراپرٹی اور زمین کے معاملات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کیا جائے۔

اجلاس میں پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ’رابطہ‘ کے 7 ڈیجیٹل پورٹلز فعال ہیں اور 56 ٹرینیں اس پر منتقل ہو چکی ہیں۔ 54 ریلوے اسٹیشن ڈیجیٹائز کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس۔ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف@asifbashirch @KulAalam pic.

twitter.com/4GdafPukDA

— Media Talk (@mediatalk922) November 22, 2025

کراچی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد کے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی فراہم کی گئی ہے، جبکہ مزید 48 اسٹیشنوں پر یہ سہولت 31 دسمبر تک دی جائے گی۔ فریٹ آن لائن بکنگ سسٹم اور ڈیجیٹل وہیئنگ برج کا پائلٹ پراجیکٹ کراچی سے شروع کیا گیا، اور اسے دیگر اہم اسٹیشنوں تک بڑھایا جائے گا۔

راولپنڈی اسٹیشن میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے 148 سرویلنس کیمرے نصب کیے گئے۔ اسٹیشنوں پر بینک اے ٹی ایم، صفائی ستھرائی، اعلیٰ معیار کی انتظار گاہیں اور انفارمیشن ڈیسکس قائم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے میں کیش لیس نظام کا آغاز، مسافروں کے لیے ادائیگی کا جدید طریقہ متعارف

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ٹرینوں اور ریلوے سہولیات کی آؤٹ سورسنگ کے نتیجے میں 8.5 ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے، جبکہ 40 لگیج وینز اور 2 کارگو ایکسپریس ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے بھی اربوں روپے کا ریونیو متوقع ہے۔ علاوہ ازیں ریلوے اسپتال، اسکول، کالجز، ریسٹ ہاؤسز اور ڈرائی پورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 155 اسٹیشن شمسی توانائی پر منتقل ہو چکے ہیں۔ مین لائن ون (کراچی-کوٹری) اور مین لائن تھری کی اپ گریڈیشن کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔ تھر ریل کنیکٹیویٹی منصوبے پر سندھ حکومت کے ساتھ تعاون جاری ہے۔

اسلام آباد-تہران-استنبول ٹرین کا جلد آغاز ہوگا، اور قازقستان-ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے پر ابتدائی کام جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ریلوے مسافر دوست وزیراعظم محمد شہباز شریف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے مسافر دوست وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان ریلوے شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری