Daily Pakistan:
2026-07-24@05:36:46 GMT

ہری پور سے اس مرتبہ پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی: عمر ایوب

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

ہری پور سے اس مرتبہ پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی: عمر ایوب

ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہری پور سے اس بار بانی عمران خان کی پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ضلع ہری پور، کھلابٹ سیکٹر ون میں موجود ہیں، کھلابٹ میں دو یونین کونسل آتی ہیں جن میں 29پولنگ سٹیشن ہیں، 2024کے الیکشن میں روپوش تھا،ہمارے کئی ساتھی جیل میں تھے اورکچھ کے پیچھے پولیس پڑی ہوئی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ساتھیوں پر بہت زیادہ سختی تھی، ہمارے مخالفین 29میں سے 27پولنگ سٹیشنز ہا رگئے تھے، پی ٹی آئی نے تمام سختیوں کے باوجود29میں سے 27پولنگ سٹیشن جیتےتھے۔

بھارت کے معروف گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ہمارے امیدوار نے 82ہزارووٹوں سے شکست دی تھی، مسلم لیگ ن کا امیدواریہاں کھلابٹ میں اپنے گھر کا پولنگ اسٹیشن بھی ہارا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار پی ٹی آئی کھلابٹ میں 29کے29پولنگ سٹیشن جیتے گی، اس بار تمام پولنگ سٹیشنز بانی پی ٹی آئی کی پارٹی جیتے گی، چیزیں بالکل واضح ہیں یہاں سے پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

واضح رہے کہ عمر ایوب کو سزا سنائے جانے پر خالی ہونے والی نشست پر عمر ایوب کی ہی اہلیہ انتخاب لڑ رہی ہیں۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی عمر ایوب ہری پور جیتے گی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش