الیکشن خلاف ورزی، طلال چودھری پر جرمانہ، اویس لغاری کو نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا کہ طلال چودھری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، انہیں فون پر آگاہ کیا گیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
مراسلہ میں کہاگیا کہ 2 نوٹسز کے باوجود طلال چودھری نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی جس کے بعد ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کو 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن ارسال کر رہے ہیں۔
دوسری طرف ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان نے این اے 185 میں امیدوار محمود لغاری کی الیکشن مہم میں شرکت پر وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کردیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کا کہنا ہے کہ بطور وفاقی وزیر الیکشن مہم میں حصہ لے کر اویس لغاری نے ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے، اویس لغاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دونوں کو 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، کسی وزیر یا مشیر کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے۔
انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنے کا غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام خطے میں استحکام کے لیے حقیقی خطرہ ہے،اسحاق ڈار
الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ طلال چودھری اویس لغاری
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔